بین الاقوامی

Netanyahu on Golan Heights: شام کی زمین پر اسرائیل کا دعویٰ، نتین یاہو نےکہا- ہمیشہ ہمارا رہے گا گولان ہائٹس

شام پرباغیوں کے قبضے کے بعد سے اسرائیل بمباری کررہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی فوج کو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے اندر تقریباً 14 کلومیٹرتک تعینات کردیا ہے۔ اسرائیل کے ان حملوں اوراقدامات کی قطر، سعودی عرب اورعراق نے مذمت کی ہے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے بڑا بیان دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے پیرکے روزکہا کہ تقریباً 60 سالوں سے اسرائیل کے قبضے میں رہا گولان ہائٹس ’ہمیشہ کے لئے‘ اسرائیل کا ہی رہے گا۔ یروشلم میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے بنجامن نیتن یاہو نے امریکہ کے نومنتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ کوان کی پہلی مدت کارکے دوران 1981 میں اس علاقے میں اسرائیل کے قبضے کومنظوری دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گولان ہمیشہ اسرائیل کی ریاست کا حصہ رہے گا۔

1967 کی جنگ میں کیا تھا قبضہ

اسرائیل نے 1967 کی 6 روزہ جنگ کے بعد شام کے بیشترپہاڑی علاقے پرقبضہ کرلیا تھا اورتب سے وہ یہاں قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ 1973 میں شام نے فوج بھیج کرفوج بھیج کراس حصے کوواپس لینے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن اسرائیلی فوج نے اسے ناکام کردیا تھا۔  گولان ہائٹس سے شام کی راجدھانی دمشق پرسیدھے نظررکھی جاسکتی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اونچے علاقوں پراسرائیل کا کنٹرول ہماری سیکورٹی اورخودمختاری کو یقینی بناتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اسد کے اقتدارکے خاتمہ کے بعد گولان ہائٹس کے بفرزون اوراس کے آگے کے علاقے کوکنٹرول کرنے کے لئے اپنی افواج بھیجی ہیں۔

اقوام متحدہ اورعرب ممالک کی مذمت

اقوام متحدہ اوراسرائیل کے پڑوسیوں نے اس قدم کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے پیرکوکہا کہ اسرائیل کی کارروائی اسرائیل اورشام کے درمیان 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بنجامن نیتن یاہونے اتوارکے روز کہا تھا کہ اسد حکومت کے خاتمہ اورشامی فوج کی اپنی چوکیوں کوچھوڑنے سے یہ معاہدہ غلط ہوگیا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

12 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

1 hour ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

4 hours ago