بین الاقوامی

War on Gaza: غزہ میں اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کے 2 کمانڈر ہلاک، کم از کم 31 فلسطینی بھی شہید

یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد (PIJ) تحریک کے دو بٹالین کمانڈر وسطی غزہ پٹی میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کے روز دیر البلاح شہر میں حماس اور پی آئی جے کے جنگجوؤں کے زیر استعمال کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر ’پریزین اسٹرائیک‘ کی۔

بیان کے مطابق حملے میں متعدد جنگجو مارے گئے جن میں پی آئی جے کی جنوبی دیر البلاح بٹالین کے کمانڈر عبداللہ خطیب بھی شامل ہیں۔ خطیب نے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ہونے والے حملوں میں بٹالین کی کارروائیوں کی کمانڈ کی تھی۔

آئی ڈی ایف نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پی آئی جے کی مشرقی دیر البلاح بٹالین کے کمانڈر ہیتم ابو الجدیان بھی حملے میں مارے گئے۔ ابو الجدیان نے جاری لڑائی کے درمیان فوجیوں پر کئی حملے بھی کئے۔

IDF نے کہا کہ اس نے حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں درست ہتھیاروں کا استعمال، فضائی نگرانی اور دیگر انٹیلی جنس معلومات شامل ہیں۔

جبالیہ میں غزہ سول ڈیفنس کا ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی غزہ میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابو العبد مرسی جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے العالمی علاقے میں بمباری میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مارے گئے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 فلسطینی مارے گئے۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر اچانک حملہ کر دیا۔ اس حملے میں تقریباً 1200 افراد مارے گئے تھے اور تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے جو تاحال جاری ہے۔

غزہ میں صحت کے حکام نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40,939 ہو گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Janjatiya Gaurav Divas 2026: اپنی وراثت اور ہیروز کو فخر کے ساتھ یاد کر رہا ہے ملک: پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج نے ہمیشہ ناانصافی…

10 minutes ago

PM Modi Tribal Pride Day: قبائلی فخر کے دن وزیر اعظم مودی کا خطاب، 12 برس میں 50 کروڑ افراد غربت سے باہر نکلے، نکسلزم کے خاتمے کا دعویٰ

ترقی، غربت سے نجات اور نکسلزم کا خاتمہ، مہاراشٹر کے گڑچرولی سے وزیر اعظم نے…

21 minutes ago

Home Minister Amit Shah: امت شاہ نےجھارکھنڈ یومِ تاسیس پر دی مبارکباد، برسا منڈا اور سدو کانہو کی قربانیوں کو کیا یاد

وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جھارکھنڈ کی…

57 minutes ago

Janjatiya Gaurav Diwas 2026: نکسلی تشدد نے سب سے زیادہ نقصان قبائلی سماج کو پہنچایا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں مرکزی حکومت نے قبائلیوں کی فلاح…

1 hour ago

Rohini takes a dig at Nitish Setu: ’’اے ڈی بی کا قرض، بہار کا پیسہ اور بی جے پی کا گن گان…‘‘، ’نتیش سیتو‘ پر روہنی آچاریہ کا طنز

روہنی آچاریہ نے دعویٰ کیا کہ کچا درگاہ-بیدوپور پل کی تعمیر کے لیے ایشیائی ترقیاتی…

2 hours ago