قومی

IMD Weather Today: دہلی میں ابھی باقی ہے بارش کا دور! آئی ایم ڈی نے ملک کی کئی ریاستوں کے لیے جاری کیا الرٹ

نئی دہلی: ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ کئی ریاستیں سیلاب کی زد میں ہیں۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ قومی راجدھانی میں اتوار کے روز موسم خوشگوار رہا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ اتوار کے روز دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 34 اور 25 ڈگری سیلسیس کے قریب رہنے کا امکان ہے۔ اور گزشتہ ہفتہ کے روز کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز دہلی میں عام طور پر ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کا عام درجہ حرارت ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔ اس نے کہا کہ دہلی میں نمی کی سطح ہفتہ کو 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دہلی-این سی آر میں جب بھی بارش ہوتی ہے، ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

8 ستمبر کو مغربی اور مشرقی یوپی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 9 ستمبر کو بھی ریاست کے کئی حصوں میں بارش متوقع ہے۔

مہاراشٹر میں شدید بارش کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے مغربی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں ہلکی اور درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ، وسطی مہاراشٹر کے گھاٹ علاقوں میں آج اور کل اور ودربھ میں 12 ستمبر کو بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش کے مختلف مقامات پر اگلے سات دنوں کے دوران موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ کونکن اور گوا میں 08 سے 12 ستمبر کے درمیان، ودربھ میں 08-13 ستمبر، وسطی مہاراشٹرا میں 08-10 ستمبر اور 12-13 ستمبر کو مراٹھواڑہ میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ آج ساحلی آندھرا پردیش میں الگ الگ مقامات پر انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔ آج اور کل ساحلی آندھرا پردیش، یانم اور تلنگانہ کے الگ الگ مقامات پر بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج اور کل کیرالہ میں مختلف مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، تلنگانہ، جنوبی اندرونی کرناٹک میں 8 سے 10 ستمبر تک اور ساحلی کرناٹک میں 07-11 ستمبر کے دوران شدید بارش ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

5 hours ago