غزہ: جمعرات کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی مارے گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے دی۔ فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ سٹی کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیاروں کے دو حملوں میں سات فلسطینی مارے گئے۔
غزہ میں سول ڈیفنس اتھارٹی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے غزہ شہر کے جنوب میں زیتون کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد ایک فلسطینی خاتون کی لاش برآمد کی اور ایک شدید زخمی شخص ملا۔
اس دوران غزہ کے رفح میں سول ڈیفنس فورسز نے چار افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں جن میں سے تین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جنہیں الظہور میں میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
سول پروٹیکشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک الگ بیان کے مطابق، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ شہر میں ایک گھر پر بم حملے کے بعد چار افراد کی لاشیں خان یونس کے یورپی اسپتال منتقل کی گئیں۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اکتوبر سے اب تک وسطی غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام الجعونی اسکول پر پانچویں بار بمباری کی ہے جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے میں ’خواتین اور بچوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا۔‘‘
اسرائیلی حملوں میں اب تک 41,118 فلسطینی ہو چکے ہیں ہلاک
اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا۔ حماس کے حملے میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے تھے۔ وہیں، غزہ میں قائم صحت کے حکام نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں 41,118 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 95,125 افراد زخمی ہو ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…