قومی

Supreme Court takes a strong stand on the issue of pornographic content:  فحش مواد کے مسئلے پر سپریم کورٹ کا سخت موقف، مرکزی حکومت، سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمس کو نوٹس جاری

سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پر فحش مواد پر پابندی لگانے کے لیے لمبے وقت سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ اسی کے تناظر میں سپریم کورٹ میں بھی عرضی دائر کی گئی تھی جس پر آج عدالت نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی حکومت سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت کے علاوہ نیٹ فلکس، اُلّو ڈیجیٹل لمیٹڈ، آلٹ بالاجی، ایکس (ٹوئیٹر)، میٹا پلیٹ فارم اور گوگل کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

قابل اعتراض مواد دستیاب ہونے کے مسئلہ کا حل کریں

عدالت نے سماعت کے دوران یہ نشانزد کیا کہ او ٹی ٹی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ’سماجی ذمہ داری‘ کا اہم فریضہ ہے کہ وہ عوام کے سامنے قابل اعتراض مواد دستیاب ہونے کے مسئلہ کا حل کریں۔ سپریم کورٹ کی ایک بنچ نے عرضی پر غور کرتے ہوئے تبصرہ کیا، ’’یہ عرضی او ٹی ٹی پلیٹ فارمس اور سوشل میدیا پر قابل اعتراض، فحش اور غیر مہذب مواد سے متعلق اہم معاملہ اٹھاتی ہے۔‘‘

نیشنل کنٹینٹ کنٹرول اتھارٹی کی تشکیل کی مانگ

واضح رہے کہ سابق انفارمیشن کمشنر اُدے ماہورکر سمیت کچھ لوگوں نے فحش مواد (کنٹینٹ) کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔ اس عرضی میں مرکزی حکومت سے نیشنل کنٹینٹ کنٹرول اتھارٹی (NCCO) کی تشکیل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی عرضی دہندگان کا کہنا ہے کہ سبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمس پر فحاشی کو روکنے کے لیے رہنما اصول طے کیے جائیں۔

بچے بھی اس سے ہورہے ہیں متاثر

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے مرکزی حکومت کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا، ’’حکومت اس عرضی کو دوسری صورت میں نہیں لے رہی ہے۔ میری فکر اس بات کو لے کر ہے کہ بچے بھی اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ان پروگرام کی زبان نہ صرف فحش ہے بلکہ  بُری طرح بگڑی ہوئی ہے۔ دو مرد بھی اسے ایک ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے۔ صرف یہ شرط لگائی گئی ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر والے کے مواد ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بچوں کی پہنچ اس مواد تک نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago