قومی

Farooq Abdullah on Pahalgam attack: پاکستان کو ایسا جواب دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اس طرح کے حملے کی ہمت نہ کرسکے:فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ کشمیریوں نے 1947 میں دو قومی نظریہ کو پانی میں پھینک دیاتھا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ علاقہ پاکستان کے ساتھ نہیں جائے گا۔نیشنل کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے حق میں تھے لیکن اب چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت ایسی کارروائی کرے کہ اس طرح کے حملے دوبارہ نہ ہوں۔

فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ میں ہر بار پاکستان کے ساتھ بات چیت کا حامی تھا۔ ہم ان لوگوں کو کیا جواب دیں گے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا؟ کیا ہم انصاف کر رہے ہیں؟ بالاکوٹ نہیں، آج قوم چاہتی ہے کہ ایسی کارروائی کی جائے تاکہ اس قسم کے حملے کبھی نہ ہوں۔دو قومی نظریہ پر بات کرتے ہوئے عبداللہ نے پاکستان کو بڑا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے 1947 میں اس نظریہ کو مسترد کر دیا تھا اور آج بھی اسے ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج ہمارا پڑوسی بھی نہیں سمجھتا کہ اس نے انسانیت کا قتل کیا ہے، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ہم پاکستان کے ساتھ چلیں گے تو ہمیں ان کی غلط فہمی دور کرنی چاہیے، ہم 1947 میں ان کے ساتھ نہیں گئے تھے تو آج کیوں جائیں گے؟ ہم نے اس وقت دو قومی نظریہ کو پانی میں پھینک دیا، آج بھی ہم  دو قومی نظریہ کو ماننے کو تیار نہیں،فی الحال پاکستان کو معقول جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد آیا ہے جس میں 25 ہندوستانیوں سمیت ایک نیپالی  سیاح  ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حملہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے دو قومی نظریہ سامنے لانے کے چند دن بعد ہوا ہے۔بدھ 16 اپریل کو اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے ایک کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیر نے کہا کہ پاکستان “بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد” میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری شہ رگ تھی، یہ ہماری شہ رگ ہے، ہم اسے نہیں بھولیں گے۔اسی خطاب میں، پاکستانی آرمی چیف نے ملک کے لوگوں سے بچوں کو کہانیاں سنانے کا بھی کہا تھا تاکہ وہ یہ نہ بھولیں کہ وہ “ہندوؤں سے مختلف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

18 minutes ago