بین الاقوامی

Israel steps up West Bank: غزہ میں کسی بھی وقت دوبارہ شروع ہوسکتی ہےجنگ،اسرائیلی وزیراعظم نے کردیا اعلان،2دہائی بعد مغربی کنارے پر اسرائیلی ٹینک تعینات

اسرائیل نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے، جس کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ حماس نے اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد جنگ بندی پر بات چیت روکنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے ’ہر لمحے تیار ہے‘ اور جنگ کے مقاصد ہر صورت پورے کیے جائیں گے وہ ’خواہ مذاکرات سے ہوں یا کسی اور طریقے سے۔ہم کسی بھی لمحے بھرپور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے آپریشنل منصوبے مکمل ہیں۔ نتن یاہو نے جنگی افسروں کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ہم نے حماس کی منظم قوتوں کا بڑا حصہ ختم کر دیا لیکن کسی کو کوئی غلط فہمی نہ رہے۔ ہم جنگ کے اہداف مکمل طور پر حاصل کر کے رہیں گے۔

یاد رہے کہ فائر بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے ضمن میں حماس کی جانب سے ہفتے کو 6 اسرائیلی یرغمالی حوالے کر دیے جانے کے بعد اسرائیل نے اس کے مقابل مقررہ 600 سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اچانک ملتوی کر دی۔جس  کے بعداسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کی وجہ حماس کی جانب سے “ذلت آمیز خلاف ورزیوں کا دہرایا جانا” ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیلی افواج نے 2 دہائیوں کے بعد مغربی کنارے میں ٹینک تعینات کر دیے جبکہ اپنے آپریشن کو بڑھاتے ہوئے 3 ٹینک جنین کی جانب روانہ کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کے مطابق ان کا مقصد علاقے کے شمال میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن کو بڑھانا ہے، جس کے لیے انہوں نے 2002ء کے بعد پہلی بار مغربی کنارے میں ٹینک تعینات کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Kisan Yojana: وزیر اعظم کسان یوجنا کی 24ویں قسط سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ! اکتوبر کے 16 دن گزر گئے، جانیے کب مل سکتا ہے یہ تحفہ

وزیر اعظم کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کروڑوں کسانوں کو 24ویں قسط کا انتظار…

28 minutes ago

Amit Shah Congratulates ABVP: اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کا دبدبہ، امت شاہ نے دی مبارک باد، 13 یونیورسٹیوں میں کامیابی

اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی نے کئی یونیورسٹیوں میں اپنی…

32 minutes ago

World Cup 2027: ورلڈ کپ 2027 کے لیے بمراہ کی یہ کیسی تیاری؟ 2023 کے بعد اب تک کھیلے ہیں صرف 2 ون ڈے میچ

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی گئی گھریلو ون ڈے سیریز میں بھی…

35 minutes ago

Supreme Court: بچوں کو انٹرنیٹ سے محروم کرنا درست نہیں، یہ بھی ان کا بنیادی حق ہے- سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر بچوں کے انٹرنیٹ استعمال پر پابندی لگائی گئی تو…

1 hour ago