قومی

PM Modi’s busiest day ever: ناشتہ مدھیہ پردیش میں، دوپہر کا کھانا بہار میں اور رات کا کھانا آسام میں ،پی ایم مودی کیلئے آج مصروف ترین دن رہا

وزیراعظم نریندر مودی کا آج کا دن مصروف ترین دنوں میں سے ایک گزرا ہے۔ انہوں نے ناشتہ مدھیہ پردیش میں کیا اور اہم پروگرام میں شرکت کی۔ دوپہر کا کھانا بہار میں کھایا چونکہ یہاں بھاگلپور سے بہار کو اور ملک کے کسانوں کو سوغات دینے پہنچے تھے ،وہیں رات کا کھانا انہوں نے آسام میں کھایا چونکہ آسام میں بھی کئی ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح کرنا تھا۔اس طرح یہ کہا جاسکتا ہے کہ پی ایم مودی آج پورے24 گھنٹے ملک کی خدمت میں لگے جو یقیناً قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ایک ہی دن میں تین ریاستوں کا دورہ کیا ،تینوں جگہ خطاب کیا اور تینوں جگہ اہم پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کیا۔

سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس  )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت  کااظہار کیا  کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔پی ایم مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر  کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

دوپہر کے وقت پی ایم مودی بہار پہنچے۔یہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  بھاگلپور، بہار سے پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا (پی ایم کسان) کے تحت 19ویں قسط جاری کی ہے۔ ملک کے 9.8 کروڑ سے زیادہ کسانوں کے کھاتوں میں ہر ایک کو 2000 روپے براہ راست منتقل کیے گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔

 وہیں شام کے وقت پی ایم مودی آسام پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  شام گوہاٹی، آسام میں ایک میگا جھومر پروگرام جھومر بنندنی 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تقریب میں توانائی، جوش اور ولولہ سے بھرپور ماحول تھا۔ انھوں نے جھومر کے تمام فنکاروں کی جانب سے شاندار تیاریوں کا ذکر کیا جس میں چائے کے باغات کی خوشبو اور خوبصورتی کی جھلک تھی۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح لوگوں کا جھومر اور چائے کے باغ کی ثقافت سے ایک خاص رشتہ ہے، وہ بھی اسی طرح کا تعلق رکھتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج اتنی بڑی تعداد میں فنکار جھومر ڈانس پیش کر کے ریکارڈ قائم کریں گے۔ 2023 میں اپنے آسام کے اس دورے کو یاد کرتے ہوئے جب ایک ریکارڈ بنایا گیا تھا جس میں 11,000 فنکاروں نے بیہو رقص پیش کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک ناقابل فراموش یاد گار ہے اور انھوں نے مزید کہا کہ وہ اسی طرح کی دلکش کارکردگی کی توقع کر رہے تھے۔ انھوں نے آسام کی حکومت اور وہاں کے وزیر اعلیٰ کو اس شاندار ثقافتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ آج آسام کے لیے ایک قابل فخر دن ہے کیونکہ چائے برادری اور قبائلی لوگ ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس خاص دن پر سب کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Poonam Dhillon Remembers Lata Mangeshkar: پونم ڈھلون نے لتا منگیشکر کو کیا یاد، بولیں-ان کے بغیر ہندی فلموں کی موسیقی ادھوری

’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…

42 minutes ago

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

2 hours ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

2 hours ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

2 hours ago