بین الاقوامی

Gaza on War: غزہ کے کئی مقامات پر اسرائیل نے کیا شدید حملہ، خواتین اور بچے سمیت درجنوں افراد ہلاک، کئی کی حالت تشویشناک

 غزہ: اسرائیل کی افواج نے گزشتہ کئی دنوں سے غزہ شہر پر اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے، فضائی حملے اکثر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ایک حملے میں غزہ شہر کے مرکز میں ایک خاندانی گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ وہیں، اسرائیل نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر شدید حملہ کیا ہے، جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو دیر البلاح کے الاقصی شہداء اسپتال لے جایا گیا۔ وہیں، غزہ شہر میں امدادی ٹیم پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب رفح میں رات گئے فضائی حملوں میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔ اسپتال کے حکام نے بتایا کہ چھ خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے۔

حماس کے 50 جنگجو ہلاک: اسرائیلی فوج

اسرائیلی فورسز منگل کے روز دوسرے دن بھی غزہ پٹی کے سب سے بڑے اسپتال میں داخل ہوئی اور فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حماس کے 50 جنگجوؤں کو اسپتال میں ہلاک کر دیا ہے۔ حالانکہ، آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ہلاک ہونے والے جنگجو ہی تھے یا عام شہری۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے نومبر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس پر بھی حملہ کیا تھا جس سے اسپتال میں ڈاکٹروں کو بہت مشکل وقت میں کرنا پڑ رہا تھا۔

الشفاء کے علاقے میں شدید بمباری

اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان ارد گرد کے اضلاع میں شدید لڑائی شروع ہونے کے باعث ہزاروں فلسطینی مریض، طبی کارکن اور بے گھر افراد اسپتال کے احاطے میں پھنس گئے۔ اسپتال کے قریب رہنے والی ایمی شاہین نے ایک ‘صوتی پیغام’ میں کہا کہ اس وقت حالات بہت خراب ہیں اور الشفاء کے علاقے پر شدید بمباری کی جا رہی ہے اور عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکوں اور توپوں سے فائرنگ کی آوازیں مسلسل آرہی ہیں۔ شاہین نے بتایا کہ اسپتال کے قریب کچھ گھنٹوں سے زبردست آگ جل رہی ہے۔

عام شہری تھے حملے میں مارے گئے لوگ

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے الشفاء اسپتال پر پیر کی صبح حملہ کیا کیونکہ حماس کے جنگجو اسپتال میں جمع تھے اور اندر سے حملوں کی ہدایت دے رہے تھے۔ اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی اور حماس کے میڈیا آفس نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے سبھی عام شہری تھے۔

اسرائیلی کے دو فوجی مارے گئے

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے دو فوجی اس کارروائی میں مارے گئے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ 300 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں سے اکثر پر حماس یا فلسطینی انتہا پسند گروپ اسلامی جہاد کے جنگجو ہونے کا الزام ہے۔ حالانکہ، اسرائیل کے شمالی غزہ پر کنٹرول کے دعوے کے باوجود، غزہ شہر میں لڑائی میں اضافہ اس علاقے میں حماس کی مسلسل موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

غزہ میں 70 فیصد لوگ خوراک سے محروم

واضح رہے حماس نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کے عہد کے ساتھ غزہ میں اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔ وہیں، غزہ میں بم دھماکوں اور حملوں میں اب تک 31,800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شمالی غزہ کا بیشتر حصہ برابر کر دیا گیا ہے اور بین الاقوامی حکام نے پیر کے روز فاقہ کشی کا انتباہ دیا تھا۔ غزہ میں فی الحال 70 فیصد لوگ خوراک سے محروم ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

56 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago