بین الاقوامی

Israel-Gaza War: فلسطینیوں کے لئے 4 ماہ بعد آئی بڑی خوشخبری، اسرائیل-حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور کا آغاز

مصر، قطراورامریکہ کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی اورقیدیوں کے دو طرفہ تبادلے کے سلسلے میں مذاکرات کا ایک اوردورقاہرہ میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ بات مصر کے سرکاری ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ حماس کے ذرائع نے بھی اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی اورجنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں معاہدہ کرنے کے ایجنڈے سے متفق ہیں اورانہیں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق اطلاع ہے۔ یہ خبرالعربیہ نے بھی اپنی ویب سائٹ پرنشرکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل-حماس کے درمیان جاری جنگ کے 4 ماہ مکمل ہوچکے ہیں، جس میں 28 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، اس کے باوجود اسرائیلی فوج پرعالمی دباو کا اثرنہیں ہو  رہا ہے اور اسرائیلی وزیربنجامن نیتن یاہو اوراسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لئے حماس کے کسی بھی شرط کو نہیں تسلیم کریں گے۔ تاہم آج ایک بار پھر فلسطینیوں کے لئے خوشخبری آئی ہے۔

اس سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے پیرس مذاکرات کے نتائج پرمبنی تجاویز سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ انہیں اب مذاکرات کے اگلے دورکے لئے قاہرہ جانا ہوگا۔ العربیہ اردو کے مطابق، بدھ کے روزمصری حکام اورحماس کے ذرائع نے گرچہ اپنی شناخت ظاہرنہ کرنے کی درخواست کی تاہم دونوں طرف سے مذاکرات کے جمعرات کے روزشروع ہونے کی تصدیق کی ہے تاکہ جنگ بندی اورقیدیوں کے تبادلے پراتفاق کی حتمی سبیل پیدا ہوسکے۔ مصری حکام نے ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ فریقین مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری لچک کا مظاہرہ کریں تاکہ غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوجائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل-حماس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان فلسطینی شہریوں کا ہوا ہے۔ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھربھی ہوگئے ہیں۔ پوری دنیا کی طرف سے غزہ میں امدادی سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے، لیکن وہ ناکافی ہیں۔ اب سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ اگراسرائیل جنگ بندی کے لئے تیاربھی ہوجاتا ہے تو اس کے بعد بھی غزہ کی بازآباد کاری کرنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IMD Weather Forecast: دہلی-این سی آر میں بڑھے گی سردی ، اگلے 5 دن تک شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں ہو گی بارش

پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 2-3 دن تک گھنا اور بہت گھنا…

2 hours ago

Donald Trump met Nita Ambani and Mukesh Ambani: مکیش اور نیتا امبانی نے حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کی ملاقات، ساتھ میں کیا عشائیہ

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن…

2 hours ago

Entertainment News: اداکارہ کو نام بدلنے پر مجبور کیا گیا، انہیں مجبوری میں نیہا بننا پڑا، کیوں؟

2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور…

2 hours ago