بھارت ایکسپریس۔
Esha Deol Bharat Takhtani Divorce Reason: ہیما مالنی اوردھرمیندرکی بڑی بیٹی ایشا دیول کی شوہر بھرت تختانی سے شادی ٹوٹ گئی۔ حال ہی میں جوڑے نے پوری دنیا کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کا رشتہ ٹوٹ چکا ہے اوردونوں باہمی رضامندی سے الگ ہورہے ہیں۔ اب ہرطرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ جب 12 سال پرانی شادی ٹوٹتی ہے توسب کے لئے حیران کن ہوتا ہے۔ ایسے میں مداح بھی صدمے میں ہیں کہ ایشا دیول کا گھرکیسے ٹوٹا؟ تاہم، ان کی طلاق کی وجہ بھرت کا ایکسٹرا میریٹل افیئربتایا جارہا ہے، لیکن اب اس کے پیچھے کی ایک اوروجہ سامنے آئی ہے۔
شادی ٹوٹنے کی وجہ؟
قابل ذکرہے کہ میڈیا رپورٹس میں پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ ایشا دیول اوران کے شوہرکے درمیان تعلقات میں تلخی آگئی ہے اوراداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنے شوہرکے ساتھ کافی عرصے سے کچھ شیئرنہیں کررہی ہیں۔ یہ بات سچ نکلی، جب اداکارہ کا اکاؤنٹ دیکھا گیا تودراصل انہوں نے کافی عرصے سے اپنے شوہرکے ساتھ تصاویر شیئرکرنا بند کردی تھیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایشا دیول اپنا زیادہ تر وقت اپنی ماں کے ساتھ گزاررہی ہیں۔
بھرت تختانی کا اس لڑکی سے ہے افیئر؟
ایشا دیول کو ہرایونٹس میں ہیما مالنی کے ساتھ ہی دیکھا گیا۔ اتنا ہی نہیں ان کے شوہر بھرت تختانی سبھی بڑے ایونٹس سے غائب نظرآئے، جہاں ان کے ہونے کی امید کی جا رہی تھی۔ جب یہ سب باتیں سچ نکلیں تو ہوسکتا ہے کہ یہ بھی صحیح ہو کہ بھرت تختانی کا ایکسٹرا میریٹل افیئر چل رہا ہے۔
دراصل، کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھرت تختانی کی ایک گرل فرینڈ ہے۔ اتنا ہی نہیں یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ ایشا دیول کے شوہربھرت تختانی بنگلورو میں ایک پارٹی کے دوران اپنی رومرڈ گرل فرینڈ کے ساتھ اسپاٹ ہوئے تھے۔ رپورٹس کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ بھرت تختانی کا ایکسٹرا میریٹل افیئرچل رہا ہے، وہ لڑکی بنگلورو کی ہے۔
اس لڑکی نے توڑا ایشا دیول کا گھر؟
حالانکہ اس کی پہچان ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ ایسے میں اب سبھی لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر اس لڑکی کا نام کیا ہے اور وہ کون ہے، جس نے بیچ میں آکرایشا دیول کا بسا بسایا گھر توڑ دیا ہے۔ ابھی تک اس لڑکی سے متعلق کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ ابھی اس خبر کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ یعنی بنگلورو کی اس لڑکی کی وجہ سے اس جوڑے کی شادی طلاق میں بدل گئی ہے، اس پرابھی مہرنہیں لگائی جاسکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…