بھارت ایکسپریس–
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روزدعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزکے کمانڈرمحمد الضیف گذشتہ ماہ غزہ پراسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسرائیلی بمباری میں تہران میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 13 جولائی 2024 کوفوج کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس کے علاقے پربمباری کی۔ یہ بمباری انٹلی جنس معلومات کی بنیاد پرکی گئی، جن میں بتایا گیا تھا کہ وہاں پرالقسام کمانڈرمحمدالضیف موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد الضیف “حماس میں دوسرے نمبرپرہیں اور7 اکتوبرکو ہونے والے حملے کوانجام دینے والوں میں سے دوسرے ماسٹرمائنڈ تھے”۔
اسرائیل نے کیا بڑا دعویٰ
اسرائیلی وزیردفاع یوآوگیلنٹ نے اعلان کیا کہ “محمد الضیف کونشانہ بنانے کا آپریشن درست اوراعلیٰ معیارکا تھا”۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ محمدالضیف کا قتل “حماس کوختم کرنے کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے”۔
یوآوگیلنٹ نے ایکس پلیٹ فارم پرایک پوسٹ میں کہا کہ محمدالضیف کوختم کرنا جنگ کے مقاصد کوحاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حماس منتشرہوچکی ہے۔ حماس کو ہتھیار ڈالنے یا موت کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں کا تعاقب اورنشانہ بنانا جاری رکھے گا اورمشن مکمل ہونے تک آرام سے نہیں بیٹھے گا۔
حماس نے اسرائیل کے دعووں کی تردید کی
دوسری جانب، حماس کے رہنما محمود مرداوی نے محمد الضیف کے قتل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھیک ہیں اوران کے قتل کے اسرائیل کے الزامات جھوٹ ہیں۔ حماس رہنما عزت الرشق نے کہا کہ القسام کے کسی رہنما کے قتل کی تصدیق یا تردید کرنے کی ذمہ دارحماس ہے، اسرائیل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “محمدالضیف کے قتل کی خبرکی تصدیق اس وقت تک نہیں ہو سکتی، جب تک القسام بریگیڈ اس کا اعلان نہیں کرتا”۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے 13 جولائی کوکئے گئے چھاپے میں القسام بریگیڈ کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈررافع سلامہ کوہلاک کردیا تھا۔ غزہ پٹی میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم حماس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان میں محمد الضیف بھی شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس–
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…