راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں الیکشن لڑنے کی کم از کم عمر 25 سال سے کم کر کے 21 سال کر دی جائے۔ راگھو چڈا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے نوجوان ممالک میں سے ایک ہے۔ ہماری 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر کی ہے۔ 50 فیصد آبادی کی عمر 25 سال سے کم ہے۔ لیکن ہماری پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی تعداد اس حوالے سے بہت کم ہے۔راگھو چڈا نے مزید کہا کہ جب آزادی کے بعد پہلی لوک سبھا کا انتخاب ہوا تو 26فیصد ممبران کی عمر 40 سال سے کم تھی اور جب ہماری 17ویں لوک سبھا کا انتخاب 2 ماہ قبل ہوا تو صرف 12فیصد ممبران کی عمریں 40 سال سے کم تھیں۔ راگھو چڈا نے کہا کہ اب ہمیں الیکشن لڑنے کی عمر میں ترمیم کر کے 21 سال کر دینی چاہیے۔
عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک نوجوان ملک ہونے کے ناطے ہمیں اپنی پارلیمنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی توقع رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نوجوان ملک ہیں جس کے سیاستدان نوجوان نہیں ہیں۔ ہمیں نوجوان سیاستدانوں کے ساتھ ایک نوجوان ملک بننے کی خواہش کرنی چاہیے۔ میرا حکومت ہند کو مشورہ ہے کہ الیکشن لڑنے کی کم از کم عمر 25 سال سے کم کر کے 21 سال کر دی جائے۔
سال 2023 میں پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے بھی ایسی ہی تجویز دی تھی۔ جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا الیکشن لڑنے کے لیے عمر کم کرنے کی وکالت کی گئی تھی۔کمیٹی نے کہا تھا کہ ہمیں ووٹ ڈالنے کی عمر کی طرح الیکشن لڑنے کی عمر 18 سال کر دینی چاہیے۔ اس دوران یورپی ممالک کا حوالہ بھی دیا گیا۔ اس وقت سشیل مودی اس کمیٹی کے سربراہ تھے۔ راجیہ سبھا میں راگھو چڈا کے اس مسئلہ کو اٹھانے کے بعد اس مسئلہ پر بحث بڑھ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پچھلی سماعت میں جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا تھا کہ…
ڈوسوانتخابی عمل کی شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گنتی کے مرکز پر…
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے…
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ سنبھل کے چندوسی کی…
بارہمولہ کے رکن اسمبلی رشید انجینئر نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ایک بار پھر عبوری…
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال، سی ایم آتشی اور کابینہ اور وزیر سوربھ…