بین الاقوامی

Israeli airstrike on Syria: اسرائیل نے شام کے صدر کی رہائش گاہ کے قریب کیا فضائی حملہ، دروز اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکامی پر شام پر مزید حملوں کی دی دھمکی

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شام کے دارالحکومت دمشق میں صدارتی محل کے نزدیکی علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے شام کی حکومت کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شامی حکومت دروز کے قبائل کو تحفظ دینے میں ناکام رہی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے شام کی فورسز کو انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ دروز اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں ورنہ اسرائیل ان پر حملے جاری رکھے گا۔

شام میں جاری ہیں سنی-دروز جھڑپیں

واضح رہے کہ دمشق کے علاقے میں سنی-دروز جھڑپوں میں کم از کم 22 شامی دروز ہلاک ہوئے ہیں۔ دو زخمی دروز افراد کو علاج کے لیے شمالی اسرائیل کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ حال میں ہی میں دروز قبائل کا اعلیٰ سطح کا وفد اسرائیل کے دورے سے ہو کر آیا ہے۔ اسرائیلی میں مقیم دروز قبائل کے مذہبی رہنماؤں نے اس سلسلے میں اسرائیل سے مدد مانگی ہے اور شام میں دروز تشدد کے خلاف اسرائیلی دخل اندازی کا مطالبہ کیا ہے۔

شام میں رہتے ہیں تقریباً 7 لاکھ دروز

دریں اثنا شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ شامی حکومت اپنے ملک کے تمام افراد اور مذہبی اقلیتوں کو یکساں تحفظ فراہم کرتی ہے اور دروز قبائل کا تحفظ بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ تقریباً 40,000 ڈروز جنوبی شام کے صوبوں قنیطرہ، داعرہ اور سویدا میں اسرائیلی تحفظ میں رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنوبی شام کو غیر فوجی ملک بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 700,000-800,000 دروز قبائلی شام میں رہتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر اسرائیل اور اردن کے قریب جنوب مغربی علاقوں میں آباد ہیں۔ یہ شامی آبادی کا تقریباً چار فیصد ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

48 minutes ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

2 hours ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

4 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

5 hours ago