بین الاقوامی

Israel bars UN secretary-general from entering country: اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری پر لگادی پابندی،اب ان کو اسرائیل میں داخل ہونے کی نہیں ملے گی اجازت

اسرائیل اور ایران کے درمیان براہ راست جنگ چھڑ گئی ہے۔ منگل کی شام سے دونوں طرف سے فضائی حملے جاری ہیں۔ اس کا اثر پوری دنیا میں بھی نظر آرہا ہے۔ خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کشیدگی کی صورتحال ہے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان میں داخل ہو کر حزب اللہ کے جنگجوؤں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ امریکہ نے ایران کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے۔اس سب کے درمیان اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو اپنے ملک میں پرسنا نان گراٹا (ایسا شخص جسے اب کوئی عزت یا استقبال نہیں دیا جائے گا) قرار دیتے ہوئے ان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے مجرمانہ حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرنے سے قاصر ہے، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم جمانے کے لائق نہیں ہے۔ یہ (گوٹیرس) گوٹیریس ہیں، جسے اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل چند دن میں ایران پر جوابی حملہ کر سکتا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی تیل کی تنصیبات اور دیگر اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

55 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago