بین الاقوامی

Pakistan tehreek-e-insaf: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شاہ محمد خان پر جان لیواحملہ، دو افراد زخمی

Pakistan tehreek-e-insaf:  عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شاہ محمد خان کے گھر کے باہر بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سابق وزیر ملک شاہ کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں بم دھماکہ ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے فوری بعد ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملک شاہ محمد دھماکے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ یہ دھماکہ خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں ہوا۔ ملک شاہ خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منور فاروقی نے بگ باس 17 کا جیتا خطاب، اٹھائی فاتح ٹرافی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ یہ حملہ آئی ایس آئی کے خفیہ ایجنٹوں نے کیا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کی موجودہ حکومت، فوج اور عمران خان کی پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ حکومت اور فوج ایک کیمپ میں ہیں جب کہ اپوزیشن عمران خان جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بہت خوش، عوام نے چاہا تو وہ بھی وزیراعلیٰ بنیں گے،سمراٹ چودھری کے والد نے کہا 20 سال کی تپسیا کا نتیجہ ہے

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کئی بار اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بناتی رہی ہے۔ آئی ایس آئی کا پاکستان کے سیاسی نظام میں بھی کافی دخل رہا ہے۔ ادھر اتوار کو ہی کراچی میں پی ٹی آئی کے 125 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کراچی کے علاقے تین تلوار میں ایک ریلی کے بعد کی ہوئی۔ اس ریلی میں پولیس اور عمران خان کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 125 لیڈروں کو گرفتار کرلیا۔

بھارات ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LPU Student Protest: ایل پی یو میں طلبہ کا احتجاج بے قابو، پولیس کے ساتھ جھڑپ، فگواڑا-جالندھر ہائی وے جام، کئی گاڑیاں میں لگائی آگ

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…

2 hours ago

Ashok Singhal Birth Centenary: اشوک سنگھل کی جنم صدی پر گونجا ’رام نام‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نوجوانوں سے کیا اپیل

بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…

3 hours ago

Virat Kohli Century: ترواننت پورم میں ’کنگ کوہلی‘ کا طوفان! سنچری جڑ کر ویسٹ انڈیز کو کیا بے حال، ہندوستان نے 8 وکٹ سے ہرایا

 ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…

3 hours ago

Amit Shah Congress Challenge: امت شاہ کی کانگریس کو دوٹوک للکار، کہا- بے بنیاد دعوؤں کے بجائے اعداد و شمار کے ساتھ کریں بات

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…

3 hours ago