بین الاقوامی

Donald Trump As Pope? :کیا ڈونلڈ ٹرمپ اگلے پوپ بننے جا رہے ہیں؟ خود امریکی صدر نے تصویر پوسٹ کی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر اچانک وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ پوپ کا لباس پہنے اور حقیقی پوپ کے روپ میں کرسی پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی یہ حیران کن تصویر پوسٹ کی ہے۔

اگرچہ یہ AI سے تیار کردہ تصویر ہے، لیکن اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی یوزر نے اسے ٹرمپ کی جانب سے پوپ فرانسس کی موت کا مذاق اڑانے سے تعبیر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے تنقید کی

وائٹ ہاؤس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے۔ اس تصویر کا بہت چرچا ہو رہا ہے کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ٹرمپ نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ ‘پوپ بننا’ پسند کریں گے۔

ٹرمپ کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے مذاق کے طور پر لیا تاہم کچھ یوزرنے اسے غیر حساس قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

فرانسس کی موت کے بعد نئے پوپ کی تلاش شروع ہو جاتی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پوپ فرانسس کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی آخری رسومات میں ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا بھر سے کئی بڑے رہنما شریک ہوئے۔ ویٹیکن سٹی میں ایک چمنی نصب کر دی گئی ہے، جو نئے پوپ کے انتخاب کے عمل کے آغاز کا اشارہ دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا

نئے پوپ کے انتخاب سے قبل ٹرمپ کی اے آئی جنریٹڈ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ناگوار اور سراسر بے عزتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا، یہ انتہائی توہین آمیز اور ناروا ہے۔ ریپبلکن نے دراصل اس کے حق میں ووٹ دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago