بین الاقوامی

US-Israel-Iran Tension Row: ایران پرامریکہ اوراسرائیل کے حملوں کی کن ممالک نے کی مذمت؟ جانئے مکمل تفصیل

ایران کے خلاف امریکہ اوراسرائیل کی طرف سے کئے گئے حملے میں ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے ہلاک ہونے کے بعد کئی ممالک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں تو وہیں کئی ممالک امریکہ اوراسرائیل کے ساتھ آگئے ہیں۔ اس طرح سے دنیا دوحصوں میں تقسیم ہوتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ روس، چین اورپاکستان نے امریکہ اوراسرائیل پربڑا سوال اٹھایا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے تشویش کا اظہارکیا اوراسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔ کئی بڑے ممالک کی خاموشی کے درمیان روس اورچین نے ایران پرحملے سے متعلق  خلیجی خطے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین نے خامنہ ای کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کوایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔

ایران پرہورہے حملے کے ردعمل میں روس نے فوری طورپردشمنی ختم کرنے اورسفارت کاری کے ذریعہ مسئلے کے جلد حل کا مطالبہ کیا۔ روس نے کہا کہ تمام خلیجی ممالک کے جائز مفادات کومدنظررکھا جانا چاہئے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “ہم خطے میں کشیدگی کوفوری طورپرکم کرنے، دشمنی کے خاتمے اورموجودہ مسائل کواقوام متحدہ کے چارٹر اورجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤکے معاہدے (این پی ٹی) کی بنیاد پرحل کرنے کے لیے سیاسی اورسفارتی عمل میں واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی خلاف ورزی: ​​روس

روسی صدرولادیمیرپتن نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد اپنے ایرانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ عمل انسانی اخلاقیات اوربین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ روس کی طرح چین نے بھی ایران پرحملے کی مذمت کی ہے۔ اتوارکے روزایک مختصربیان میں چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ “ایران کے سپریم لیڈرپرحملہ اوران کا قتل ایران کی خودمختاری اورسلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ حملہ اقوام متحدہ کے چارٹرکے مقاصد اوراصولوں اوربین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت اورمذمت کرتا ہے۔”

مشکل وقت میں ہم پڑوسی ایران کے ساتھ: پاکستان

دوسری طرف، ایران پرہوئے حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے مارے جانے پرپاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ایرانی حکومت اوروہاں کی عوام کے تئیں تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”غم کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے پڑوسی ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے نقصان میں ان کے ساتھ ہے۔“  وہیں پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا، ”پاکستان کی حکومت اورلوگ مایوسی کی اس گھڑی میں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ ہزاایمیننس آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پربھی تشویش کا اظہارکیا ہے۔ یہ ایک پرانی روایت ہے کہ ملک/حکومت کے سربراہان کونشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ ہم مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اللہ رب العالمین ایرانی لوگوں کواس کبھی نہ بھرنے والے نقصان کو سہنے کی صبراورطاقت دے۔“

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

20 minutes ago

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

55 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

2 hours ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

12 hours ago