بین الاقوامی

Iran Israel War: ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی

غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرین نے 12 اپریل کو نیویارک کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ایکٹیوسٹ گروپ ودِن آور لائف ٹائم نے کیا تھا۔ پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتارکیا۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران جلد ہی اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے لیے وہ اندرونی فوجی اثاثے بشمول ڈرون اور کروز میزائل سرحد پر لے  جا رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

11 روز قبل شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کے بعد ایران نے اس کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا  تھا۔ اس کے بعد سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تہران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 12 اپریل کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران جلد از جلد اسرائیل پر حملہ کرے گا،جو بائیڈن نے کہا کہ ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے ان کے ساتھ  ہیں۔ ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور ایران کامیاب نہیں ہوگا۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہندوستان نے ایران اور اسرائیل کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 12 اپریل کو، وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں سے کہا کہ وہ اگلے نوٹس تک ان دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔ وزارت خارجہ نے کہا، “ایران یا اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کو فوری طور پر وہاں کے سفارت خانوں سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اپنا رجسٹریشن کروائیں۔ ہر کسی کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا چاہیے ۔ “

بھارت ایکسپری س

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

2 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

2 hours ago