سیاست

MP Lok Sabha Elections 2024: بھوپال کی حیدری مسجد میں ‘ہر ہر مودی، گھر گھر مودی’ گونج اٹھا، وزیر اعظم کی حمایت میں لگے نعرے

نہ صرف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بلکہ ان کے کارکنان بھی لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران مدھیہ پردیش کے بھوپال سے ایک انتہائی دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ بھوپال کی علی گنج حیدری مسجد میں ’ہر ہر مودی گھر گھر مودی‘ کے نعرے گونجنے لگے۔

  اس کے علاوہ لوگوں نے ‘مودی ہے تو ممکن ہے’ کے نعرے بھی لگائے۔ اس کے علاوہ بوہرہ برادری نے مسجد کے اندر وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر لہرائے۔

بوہرہ برادری نے بی جے پی امیدوار آلوک شرما کی حمایت میں نعرے لگائے۔ سماج کے لوگوں نے متحد ہو کر نعرہ لگایا ‘اس بار ہم 400 کو پار کریں گے’۔ مسجد کے Amil Johar Ali نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تہہ دل سے تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وزیراعظم کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ان سے گھر جیسے تعلقات ہیں۔ اللہ انہیں کامیابی عطا فرمائے۔

 Amil Johar Ali نے مزید کہا کہ ہم ملک کے وزیراعظم کا احترام کرتے ہیں۔ پی ایم مودی اور ہمارا گھر جیسے تعلقات  ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیدنا صاحب سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔

انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ پی ایم مودی کے علاوہ ریاست کے وزیر اعلی موہن یادو بھی پارٹی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ وزیراعلیٰ کئی جلسوں میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسرپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

48 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

1 hour ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

1 hour ago