بین الاقوامی

US-Israel and Iran War: سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ پرڈرون حملہ، سی آئی اے اسٹیشن کو بنایا نشانہ

مڈل ایسٹ یا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان سعودی عرب کی راجدھانی ریاض واقع امریکی سفارت خانہ پر ڈرون سے حملہ کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ نیوزایجنسی رائٹرس کے مطابق، پیرکے روزایک ایرانی ڈرون نے سفارت خانہ کی عمارت میں موجود سینٹرل انٹلی جنس (سی آئی اے) کے اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیشن راست طورپرہدف تھا یا نہیں۔ سی آئی اے نے اس معاملے پرکچھ بھی بولنے سے انکارکردیا ہے۔

یہ واقعہ ہفتہ کے روزایران پرامریکی اوراسرائیل کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے پورے خطے میں فوجی سرگرمیاں تیزکردی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مطابق، ریاض میں امریکی سفارت خانے پردوڈرون نے حملہ کیا۔ حملے میں معمولی آگ اوراملاک کوکچھ نقصان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج نے سیکورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کواگلے نوٹس تک سفارت خانہ سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کے روزمعمول اورایمرجنسی یوایس سٹیزن سروس اپائنٹمنٹ منسوخ کردیئے گئے۔

ڈرون حملے میں کتنا ہوا نقصان؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سفارت خانے کی چھت کا ایک حصہ گرگیا اوراندرونی حصہ دھویں سے آلودہ ہوگیا۔ سفارت خانے کوساختی نقصان پہنچا ہے اورعملہ اب بھی وہاں پناہ لے رہا ہے۔  سفارت خانہ کے سب سے اوپری فلورپرتھا اوراس علاقے کے سب سے بڑے سفارت خانہ میں سے ایک ہے۔ دریں اثنا، ریاض، لبنان اورکویت میں امریکی سفارت خانہ منگل کے روزبند کردیئے گئے اورامریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک دوررہیں۔ حالانکہ یہ حملہ سعودی عرب میں جاسوسی ایجنسی کی موجودگی کے لئے ایک چھوٹا سا جھٹکا ہے، لیکن یہ مشکل میں پھنسی ایرانی حکومت کے لئے اہم ہوسکتا ہے، جو لمبے وقت سے سی آئی اے کو اپنا سب سے بڑا دشمن مانتی ہے، کیونکہ 1953 میں ایران کے منتخب وزیراعظم کوہٹانے والے ملٹری تختہ پلٹ میں واشنگٹن میں خاموشی سے مدد کی تھی۔

مکہ اورمدینہ سے ایران نے شہریوں کو واپس بلالیا

اس سے پہلے ایران نے سعودی عرب کے مکہ اورمدینہ شہرمیں رہنے والے تقریباً 9 ہزارایرانی شہریوں کوواپس ملک آنے کو کہا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ لوگ بھی اپنے ملک واپس لوٹنے لگے ہیں۔ سعودی عرب کو خدشہ ہے کہ ایران اس پرکسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔ ویسے امریکی اورسعودی عرب کی فوج ایرانی حملوں کو ناکام کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کررہی ہے۔ سعودی عرب نے بھی اپنی فوج کو الرٹ کیا ہوا ہے۔ فی الحال امریکی جوان ہی ایرانی حملوں کو روک رہے ہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

33 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

1 hour ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago