بین الاقوامی

نیتن یاہو نے کیا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کا برین واش؟ اسرائیل کے چکرمیں ایران سے جنگ کرنے لگا امریکہ، جانئے کیا ہے حقیقت

مشرق وسطیٰ میں ایران پرامریکہ اوراسرائیل کا مشترکہ حملہ اب ایک بڑے تنازعہ میں الجھ گیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیونے اعتراف کرکے سب کو حیران کر دیا ہے کہ امریکہ جنگ میں اس لیے داخل ہوا کیونکہ اسرائیل، ایران پرحملہ کرنے کا فیصلہ کر چکا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے خدشہ ظاہرکیا کہ اگراسرائیل نے تنہا حملہ کیا توایران خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنا کرجوابی کارروائی کرے گا۔ اس مجبوری کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کی حمایت کی اورپہلے ایران پرحملہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کواب امریکہ کے اندرتنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کانگریس مین مارک وارنرجیسے لیڈرسوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کے خطرے کو امریکہ کا خطرہ مان لینا بہت بڑی بھول ہے۔

نیتن یاہونے ٹرمپ کا برین واش کیا

ماہرین کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کوجنگ کے لیے تیارکرنے میں بنجامن نیتن یاہوکا بڑا کردارتھا۔ نیتن یاہونے ٹرمپ کو باورکرایا کہ ایران کوختم کرنا دونوں ممالک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ٹرمپ کویقین دلایا کہ اگرانہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تو ان کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا۔ ٹرمپ کویہ لالچ دیا گیا کہ وہ ایران پرحملہ کرنے والے پہلے امریکی صدربن کرعظیم بن جائیں گے۔ نیتن یاہومسلسل یہ نیریٹیوسیٹ کررہے ہیں کہ ایران گزشتہ 47 سالوں سے امریکہ کی تباہی کا خواب دیکھ رہا ہے اوراس نے ٹرمپ کے قتل کی سازش بھی رچی تھی۔

خفیہ رپورٹ اور ٹرمپ کے دعووں میں فرق

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ کوجوازفراہم کرنے کے لیے جن ثبوتوں کا حوالہ دے رہے ہیں، ان کی خود امریکی خفیہ ایجنسیاں تردید کررہی ہیں۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران امریکہ تک مارکرنے کی صلاحیت والی میزائلیں بنا رہا تھا، لیکن پنٹاگن کی ڈی آئی اے رپورٹ کے مطابق ایران 2035 سے پہلے ایسی ٹکنالوجی حاصل نہیں کرسکتا۔ اسی طرح ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کوفوری خطرہ قراردیا جبکہ آئی اے ای اے کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ایران نے 2015 کے معاہدے کے بعد سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تیاری روک دی تھی۔ پینٹاگون نے خود کانگریس کوبتایا کہ امریکہ پرایران کی طرف سے پہلے حملے کا کوئی امکان نہیں تھا، جس سے ٹرمپ کے دعووں پرشک پیدا ہوتا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

5 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

5 hours ago