-بھارت ایکسپریس
خبروں کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے انڈونیشیائی اسپتال کو گھیرلیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اتواررات کو یہاں اسرائیلی فوج کے حملے میں 12 افراد کی جان گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رک رک کرگولی باری کی آوازسنی جاسکتی ہے اوراسرائیلی فوجی اسپتال سے صرف 20 میٹردورہیں۔
اسرائیل اورغزہ کے درمیان ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ فلسطین اورغزہ کی عوام پریکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ قطرکی ثالثی سے جنگ بندی کی کوشش جاری ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ جلد ہی جنگ بندی سے متعلق بڑا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ تازہ ترین پیش رفت میں فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ آج علی الصبح وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں نصف شب کے بعد بچوں اور خواتین سمیت 20 فلسطینی شہیدی ہوئے ہیں۔
وہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی ان دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے تھے، جو اسپتال کے اندرسے گولیاں چلا رہے تھے۔ اس درمیان عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ اوکے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں۔ ٹیڈروس ادنوم گیبریسس نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، ”صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اورعام شہریوں کوکبھی بھی اس طرح کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے، خاص طورپرکسی اسپتال میں۔“
یہ بھی پڑھیں: Israel-Gaza War: غزہ میں جلد ہوسکتا ہے جنگ بندی کا اعلان، قطر کی ثالثی سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑی خبر
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ شہرکے انڈونیشیائی اسپتال سے جنوبی پٹی تک انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے پیرکے روز200 مریضوں کو نکال لیا گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے اسپتال پرخونریزبمباری کی تھی۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ جبالیہ کے انڈونیشیا کے اسپتال سے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس کے ناصراسپتال میں 200 افراد کومنتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے انڈونیشیا کے اسپتال کا گھیراؤ کررکھا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…