بین الاقوامی

India-Iran Free Visa Travel: ایران جانے کے لئے بھی ہندوستانیوں کی ویزا کی ضرورت نہیں، حکومت نے کیا بڑا اعلان

India-Iran Free Visa Travel: ہندوستان کے پاسپورٹ کی طاقت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، جوکہ ہندوستانیوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اب ہندوستان صرف اپنے پاسپورٹ سے ہی ایک اورملک میں گھوم سکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایران کی حکومت نے ہندوستان کو یہ تحفہ دیا ہے۔ ایران کا مقصد اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور پوری دنیا کے سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے۔

ایران نے ہندوستان سمیت 33 ممالک کے لئے ویزا کی ضرورت کو ختم کردیا ہے۔ اب ان ممالک کے لوگ بغیرویزا کے ہی ایران جاسکیں گے۔ ساتھ ہی ہندوستانی شہری ایران کی ثقافتی وراثت اور سیاحت کو جان سکیں گے۔ اسے لے کرایران کے ثقافتی ورثہ کے وزیرعزت اللہ زرغامی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ دنیا بھرکے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ان ممالک کو بھی ملے گی ویزا کے بغیر انٹری

ایران نے ہندوستان کے ساتھ کئی ممالک کے سیاحوں کے لئے ویزا کی ضروریات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تیونس، لبنان، سعودی عرب، کئی وسط ایشیائی، افریقہ اور مسلم ممالک سمیت کل 33 ممالک کو بغیرویزا کے گھومنے کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی اتحادی یورپی ملک کروشیا جو کہ نیٹو اوریورپی یونین کا رکن ہے، کے لوگوں کو بھی یہ تحفہ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Shahi Eidgah-Shri Krishna Janmbhoomi Row: متھرا شاہی عید گاہ کے سروے پر نہیں لگے گی پابندی، سپریم کورٹ کا الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار

 تھائی لینڈ نے بھی ہندوستانیوں کے لئے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے تھائی لینڈ نے بھی ہندوستان کے لئے ویزا کے بغیر اعلان کیا تھا۔ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سینتا تھاوسن نے کہا تھا کہ یکم نومبر سے ہندوستانی بغیر ویزا کے تھائی لینڈ میں گھوم سکیں گے۔ تھائی لینڈ نے ہندوستان کے ساتھ تائیوان کو بھی مفت ویزا انٹری کی سہولت دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Citizenship Issue: راہل گاندھی کی شہریت منسوخ ہوگی یا نہیں ہوگی،مرکزی حکومت 19دسمبر تک کرے گی فیصلہ

ہندوستان کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل ایس بی پانڈے نے عدالت کو بتایا ہے کہ وزارت…

54 minutes ago

Majority 55% of Indian economy continues to grow positively: ہندوستانی معیشت کا 55 فیصد اکثریت مثبت طور پر ترقی کر رہی ہے

رپورٹ کے مطابق بعض شعبے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور طویل مدتی…

1 hour ago

Rapid digital expansion: اگلے 5 سالوں میں ہندوستان میں فائبر ٹیک میں 1 لاکھ سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت

سبوراتھینم نے کہا کہ "فائبر آپٹک ٹیکنیشن طبقہ میں روزگار کی سالانہ ترقی کی شرح…

2 hours ago