پہلگام واقعے پرحکومت ہند کے اقدامات کے بعد اب پاکستانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائےگا۔خواجہ آصف کے مطابق بھارت نے جو ایشو زاٹھائے ہیں وہ میٹنگ میں ڈسکس کریں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کرسکتا، معاہدے میں صرف پاکستان اور بھارت شامل نہیں دیگر بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائیں‘بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی اقدامات پر فوری رسپانس دینا نہیں چاہتے کیوں کہ یہ مناسب نہیں ہوگا۔ سوچ سمجھ کر رسپانس دینے چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے لیے بارہ پندرہ سال سے پر تول رہا تھا‘ باقی جو ایشوز اٹھائے ہیں وہ یقیناً آج قومی سلامتی کمیٹی میں زیر غور آئیں گے اور اس کا جامع رسپانس حکومت کے طرف سے آئے گا۔ْ
خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں تک میرا خیال ہے ہندوستان یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا۔ اس وقت بھی جو دہشت گردی پختونخوا، بلوچستان میں ہے اس کو کون اسپانسر کر رہا ہے اس کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ہندوستان میں بھی دہشت گردی ہوگی تو اس کو پورے خلوص سے مذمت کریں گے لیکن اگر ہمارے خلاف اس طرح کے اقدامات ہوں گے تو ہمیں حق پہنچتا ہے کہ ہم بھی عالمی قوانین کے مطابق اس پر ردِ عمل کا اختیار رکھتے ہیں اور اختیار کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے اپنے ایک بیان میں کہا…
مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…
جے این یو میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا کے عمر…
کولکاتا کے چورباگان درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…
اڈانی گروپ اور گوگل کے مجوزہ اے آئی ڈیٹا سینٹر میں پانی کے استعمال پر…