بین الاقوامی

US on India-Pakistan Conflict: ہند-پاک تنازعہ سے ہمارا کوئی سروکار نہیں… ، ہم ہندوستان کو ہتھیار ڈالنے کیلئے نہیں کہہ سکتے…‘‘ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا بڑا بیان

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازعہ سے بنیادی طور پر ’ہمارا کوئی لینا دینا نہیں‘ ہے۔ حالانکہ، وینس اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

بین الاقوامی تنازعات سے امریکہ کے الگ ہونے کے حامی رہے وینس  نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ ان لوگوں (ہندوستان اور پاکستان) کو تھوڑا تناؤ کم کرنا چاہیے، لیکن ہم جنگ کے بیچ میں شامل نہیں ہونے جا رہے ہیں، جس سے بنیادی طور پر ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے اور اسے کنٹرول کرنے کی امریکہ کی صلاحیت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آپ جانتے ہیں، امریکہ ہندوستانیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتا۔ ہم پاکستانیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ سکتے۔ اور اس لیے ہم اس معاملے کو سفارت کے ذریعہ آگے بڑھانے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، ’’ہماری امید اور توقع یہ ہے کہ یہ ایک وسیع علاقائی جنگ یا، خدا نہ کرے، جوہری تنازعہ میں تبدیل نہ ہو۔ فی الحال، ہمیں نہیں لگتا کہ ایسا ہونے والا ہے۔‘‘

وینس  کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان نے جموں، پٹھانکوٹ اور کئی دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے کی ناکام کوششیں کیں۔ ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام نے اسلام آباد کی طرف سے داغے گئے کم از کم آٹھ میزائلوں کو مار گرایا۔

بتا دیں کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان اپنی ’ٹیٹ فار ٹیٹ‘ کے اقدامات کو روک دیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ ’مدد‘ کے لیے کچھ کر سکتے ہیں، تو ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا، ’یہ خوفناک ہے۔ میری حیثیت یہ ہے کہ میں دونوں کے ساتھ بہت قریب سے کام کرتا ہوں۔ میں دونوں کو اچھی طرح جانتا ہوں اور میں انہیں اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ میں انہیں رکتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اب رک سکتے ہیں۔ انہوں نے جیسے کو تیسا کیا ہے اس لیے امید ہے کہ وہ اب رک سکتے ہیں۔ میں دونوں کو جانتا ہوں، ہم دونوں ممالک کے ساتھ بہت اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’جنگ‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’اگر میں مدد کے لیے کچھ کر سکتا ہوں تو میں کروں گا۔‘‘ ٹرمپ کا یہ تبصرہ ہندوستانی فوج کی جانب سے بدھ کے روز پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) اور پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

9 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

9 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

10 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

10 hours ago