بین الاقوامی

عمران خان پر گولی چلنے پر ان کی سابق اہلیہ جمائما کا ردعمل

بھارت ایکسپریس /پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تعریف کی جنہوں نے گوجرانوالہ میں پارٹی  کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیا۔ عمران خان کو اگرچہ متعدد گولیاں لگیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔  میڈیا  رپورٹس  کے مطابق خان کو ٹانگ میں گولی لگی ہے اور وہ لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سنہ 2004 میں خان سے علیحدگی اختیار کرنے والی  گولڈ اسمتھ نے خان کے حملے سے محفوظ رہنے پر مذکورہ بالا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہولناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ خان کے بچے اس بہادر آدمی کے شکر گزار ہیں جوبندوق بردار  سے نمٹا اور ان کی جان بچائی۔ جمائما نے نوجوان ابتسام کی تصویر بھی پوسٹ کی جس نے پی ٹی آئی صدر کے قاتلانہ حملے کو ناکام بنایا۔

ابتسام نے پریس کو بتایا کہ بندوقد بردار  گولی چلانے کے لیے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کے زیر استعمال پستول خودکار تھی اور اس سے چھیننے کے بعد بھی فائرنگ جاری تھی۔ انہوں نے پہلی فائرنگ کے وقت حملہ آور کو نہ پکڑنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

خان پر ‘بزدلانہ حملے’ کی مذمت کے لیے سوشل میڈیا پر کئی اہم نام آئے۔ خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے    کیمپ کے قریب حملے میں زخمی ہوئے۔  اطلاعات کے مطابق، خان پر قاتلانہ حملوں کی کوشش کے خلاف ملک بھر کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

Bharat Express

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

8 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

8 hours ago