بین الاقوامی

Imran Khan will be produced in the court today: پاکستان میں جاری تشدد کے درمیان عمران خان کو آج 3 بجے نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا

Imran Khan will be produced in the court today: عمران خان کو سہ پہر 3 بجے نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عدالت کے احاطے میں صرف عدالت کی طرف سے مجاز افراد کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ قانون شکنی کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مسلح پولیس تعینات کی گی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا- آج یعنی 10مئی کو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز سے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامیوں کی جانب سے مسلسل ہنگامہ آرائی اور پاکستان میں بگڑتی  صورتحال کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس لائن میں خصوصی عدالت قائم کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اس میں عمران کے خلاف توشہ خانہ کیس میں بھی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد سے بھی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان  کرسی پر انتہائی پریشان حال میں نظر آ رہے ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں بہت زیادہ تشدد دیکھنے میں آرہا ہے ۔ عمران خن  کے حامیوں نے ریڈیو سٹیشن، ہوائی اڈے، آرمی ہیڈ کوارٹر ہر جگہ حملہ کیا۔ مختلف مقامات پر آتشزدگی ہوئی، پتھراؤ بھی ہوا۔ سیکورٹی فورسز کو بھیڑ اور ہنگامہ پر قابو پانے میں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے۔

 امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیاسی بے چینی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago