-بھارت ایکسپریس
عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے کئی شہروں میں پُرتشدد تصادم ہو رہے ہیں۔
Imran khan Arrest News: عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ہی پاکستان میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ پاکستان کے کئی شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پرمظاہرین مشتعل ہوگئے اور پبلک پراپرٹی (عوامی جائیداد) کو آگ کے حوالے کر رہے ہیں۔ وہیں پاکستانی فوج کی انٹرسروسیزپبلک ریلیشنس (آئی ایس پی آر) نے 9 مئی کو ملک کی تاریخ میں ایک سیاہ باب قراردیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں نے لاہورمیں کورکمانڈرکے گھرمیں بھی توڑپھوڑاورلوٹ پاٹ کی۔
پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خراب ہوتے ہوئے حالات پرکہا، ’کسی کو بھی لوگوں کو مشتعل کرنے اورقانون کواپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ فوج کی جائیداد اوراداروں پر منظم حملے کئے گئے اور فوج مخالف نعرے لگائے گئے۔‘ انہوں نے کہا، ’یہ شرپسند عناصراپنے محدود اورخود غرضانہ مقاصد کی تکمیل کے لئے عوام کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں۔‘ آئی ایس پی آر نے کہا، ’ملک کے داخلی دشمن 75 سال تک جو نہیں کرپایا، وہ اقتدارکی لالچ میں سیاسی چولا پہنے اس جماعت نے کردکھایا ہے۔ فوج کے پختہ جواب نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ ان مہمات میں ملوث سہولت کاروں، منصوبہ سازوں اورسیاسی کارکنوں کی نشاندہی کرلی گئی ہےاورسخت کارروائی کی جائے گی۔‘
پولیس نے بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کیا
عمران خان کی گرفتاری کے اگلے ہی روزانٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ ٹوئٹر، یوٹیوب اورفیس بک تک رسائی کو بلاک کردیا گیا اورپاکستان کے پنجاب اورخیبرپختونخوا صوبوں میں، جہاں عمران خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، حالات کوکنٹرول کرنے کے لئے فوجی موجود ہیں۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے صوبہ پنجاب میں تشدد کے الزام میں ایک ہزارسے زائد مظاہرین کو گرفتارکیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…
دسمبر کے پہلے ہفتے میں دہلی میں بڑی ریلی منعقد کرنے کی تیاری، ملک بھر…
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن کے خلاف انڈیا اتحاد کا دہلی میں زبردست احتجاج،…
صدر دروپدی مرمو نے چھ ریاستوں میں نئے گورنروں کی تقرری کا اعلان کیا، راجندر…