بین الاقوامی

Imran Khan calls presidential election unconstitutional: عمران خان نے پاکستانی صدارتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دیا، آج پورے ملک میں پی ٹی آئی کرے گی احتجاج

لاہور: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی نے پاکستان کے صدارتی عہدے کے لیے ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات کو ‘غیر آئینی اور ناقابل قبول’ قرار دیتے ہوئے عوام سے انتخابی ڈکیتی کے خلاف اتوار کے روز ملک بھر میں پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

آصف علی زرداری 14ویں صدر منتخب

آصف علی زرداری پاکستان کے 14ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ زرداری نے اپنے حریف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (PKMAP) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو شکست دی۔ اچکزئی کو سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) نے میدان میں اتارا تھا، جسے عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

8 فروری کے انتخابات دھاندلیوں کا باپ

عمران خان پہلے ہی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات “سبھی طرح کی دھاندلیوں کا باپ” ہیں اور انہوں نے اپنی حریف جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو “مینڈیٹ چور” قرار دیا ہے۔

صدر بننے پر عمران خان نے کی سخت تنقید

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد  پی پی پی کے شریک چیئرمین اور پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عمران خان نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک ‘کرپٹ ترین افراد’ یعنی شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو بالترتیب وزیراعظم اور صدر کے طور پر قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری بنے پاکستان کے 14ویں صدر، دونوں ایوانوں میں ملی اکثریت، جانئے کرپشن اور قتل کے الزام میں کیوں جیل میں رہے 11 سال

آج ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کرپٹ ترین افراد کو ان کی مرضی کے خلاف ملک کا صدر اور وزیراعظم کبھی قبول نہیں کرے گی۔ رؤف حسن نے کہا کہ چوروں کی جانب سے چرائے گئے مینڈیٹ کو واپس دلانے کے لئے پی ٹی آئی اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی کال پر اتوار کے روز ملک بھر میں پرامن احتجاج کرے گی

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Health Tips: سردیوں میں روزانہ بادام کھانا بہت فائدہ مند، حیران کن ہے اس کی غذائیت

اگر ہم بادام کھانے کے طریقوں کی بات کریں تو اسے حلوہ، لڈو جیسے کئی…

4 hours ago

Senior bureaucrat SM Khan passes away: سینئر بیوروکریٹ ایس ایم خان کا انتقال، جاننے والوں میں گہرے رنج و غم کا ماحول

ایس ایم خان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے لیے جانے جاتے تھے۔ پریس…

5 hours ago

Gentleman Advocate: ایمانداری اور انسانیت کی مثال تھے جنٹلمین ایڈووکیٹ کے نام سے مشہور روہنٹن تہمتن تھانے والا

روہنٹن ایک پرجوش استاد تھے جو اپنے علم کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا پسند کرتے…

5 hours ago

Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم کا اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ، کہا- ’کچھ جئے چند پھر سے ملک کو تقسیم کرنے میں مصروف..‘

آچاریہ پرمود کرشنم نے مہرشی دیانند کی غیر معمولی شخصیت اور متاثر کن اصلاحات کی…

5 hours ago

Delhi Assembly Election: ’دہلی اسمبلی انتخابات مہابھارت کے ’دھرم یودھ‘کی طرح‘،چاندنی چوک سے گرجے کیجریوال

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ پارٹی نے…

6 hours ago

Pushpa 2: The Rule Trailer released: فلم ’پشپا 2: دی رول‘ کا ٹریلر ریلیز، دھماکہ دار ایکشن میں نظر آئے اللو ارجن

’پشپا 2: دی رول‘ کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم میتھری مووی میکرز…

6 hours ago