علاقائی

Operation Benaqab: آپریشن بے نقاب: متاثرہ کے حق میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا اسٹے آرڈر، بلڈر کے کام پر لگائی روک، بدعنوان اہلکاروں کی اڑی نیند

Operation Benaqab: قومی راجدھانی دہلی میں عدالت نے ایک دبنگ بلڈر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ متاثرین نے اپنی زمین کو تجاوزات سے آزاد کرانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اور اب ہائی کورٹ نے متاثرہ کے حق میں اسٹے آرڈر جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر ملنے کے بعد ضلع پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بلڈر کے خلاف کارروائی کی تیاری

نامہ نگار کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام ملزم بلڈر کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ زمین پر بنائی گئی دیوار کو گرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ کے حکم سے بدعنوان ریونیو اہلکاروں کی بھی نیندیں اڑنا شروع ہو گئی ہیں، انہیں ڈر ہے کہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

’آپریشن بے نقاب‘ کے ذریعے ہوا انکشاف

جنوبی دہلی کے مہرولی میں ایک معذور شخص نے بلڈر شیلی تھاپر پر زمین ہتھیانے کا الزام لگایا تھا۔ معذور کا الزام ہے کہ اس کی بات نہیں سنی گئی۔ اسے سب رجسٹرار آفس سے جھٹکا لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ کروڑوں کی جائیداد مذکورہ بلڈر کے نام منتقل کی گئی تھی۔ اس پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی ایس آئی ٹی نے معاملے کی جانچ کی۔ معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچا اور اب متاثرہ فریق کو انصاف ملتا نظر آ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

19 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago