بین الاقوامی

I’d like to underscore my remarks today with a simple Hindi phrase ‘Sapne sakar karna’: Ambassador Eric Garcetti: اپنے ریمارکس کو ’ہندی‘ کے ایک سادہ جملے سے واضح کرنا چاہوں گا: ’سپنے ساکار کرنا‘: سفیر ایرک گارسیٹی

نئی دہلی: آئی آئی ٹی دہلی کی جانب سے پیس, پروسپیریٹی, پلینٹ اور پیپل کے عنوان سے منعقد ایک پروگرام میں ہندوستان میں امریکی سفارت خانہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے بدھ کے روز کہا کہ کیلیفورنیا ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ بڑے خواب دیکھتے ہیں اور ان خوابوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کے ہدایت کار نے بین الثقافتی دریافت کی کہانی کو ‘اوتار’ جیسی فلم میں دکھایا، جو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

سپنے ساکار کرنا

گارسیٹی نے کہا کہAstrolab ، کیلیفورنیا کی اسٹارٹ اپ کمپنی، جس نے خلابازوں کو چاند کی سطح پر لے جانے میں مدد کی اور تمام علاقوں کے سفر کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میرا آبائی شہر ہے جو جلد ہی کھیلوں کے ذریعے دنیا کو متحد کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرے گا، جب یہ شہر تیسری بار 2028 میں اولمپک گیمز اور پہلی بار پیرالمپکس گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا، “عالمی سطح پر لاس اینجلس کی طرح ریاستہائے متحدہ نے ہمیشہ یہ ثابت  کیا ہے کہ تخیل، عظیم جذبے اور محنت کے ذریعے، خوابوں کو سچ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مجھے یہاں کسی کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہندوستان بھی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز خواب حقیقت میں تبدیل ہوتے ہیں۔”

ایک سنتالی ٹیچر ملک کی صدربنی

سفیرایرک گارسیٹی نے پی ایم مودی کا نام لیے بغیر کہا، “آخرکار، ہندوستان میں چائے بیچنے والا ایک نوجوان لڑکا بڑا ہو کر عالمی سطح پر اپنے ملک کی قیادت کر رہا ہے، جبکہ ہندوستان میں ایک سنتالی ٹیچر ملک کے صدر جیسے عہدے پر فائز ہے۔” سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ آج، ہندوستان اپنی تبدیلی کی ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں کو بہتر بنا رہا ہے اور لوگوں کو غربت سے باہر نکال رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی کا سرکاری امریکہ دورہ، دونوں ممالک کے رشتوں میں نئے باب کا آغاز کرے گا،امریکی سفیر گارسیٹی

ہمارے ممالک میں بہت کچھ ہے مشترک

 انہوں نے کہا، “ہمارے ممالک میں بہت کچھ مشترک ہے کیونکہ ہندوستانی خواب اور امریکی خواب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں- ہم ایک ہی نظریہ رکھتے ہیں۔ ہمارے لوگ اپنی برادریوں اور اپنے خاندانوں کے لیے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم امکان، نئے مواقع، نیا علم، اور فرق کرنے کا موقع کو تسلیم کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

34 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

34 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago