بین الاقوامی

Trump’s new claim on Indo-Pak war: ’’مجھے لگتا ہے 4-5 جیٹ طیارے مار گرائے…‘‘، ہند و پاک جنگ پر ٹرمپ کا نیا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے دوران 4-5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے نام پر دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی تھی۔

جیٹ بھارت کے تھے یا پاکستان کے، واضح نہیں

امریکی صدر نے یہ تبصرہ وائٹ ہاؤس میں بعض ریپبلکن ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ عشائیہ کے دوران کیا۔ لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ لڑاکا طیارے بھارت کے تھے یا پاکستان کے۔ امریکی صدر نے کہا، ’’دراصل طیاروں کو ہوا میں مار گرایا جا رہا تھا۔ پانچ، پانچ، چار یا پانچ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اصل میں پانچ جیٹ طیارے مار گرائے گئے۔‘‘

 

ہندوستان کے ائیر چیف مارشل نے کیا تھا یہ دعویٰ

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے چند دن بعد 10 مئی کو ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ بھارت نے کئی ہائی ٹیک پاکستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا، حالانکہ انہوں نے تعداد کا ذکر نہیں کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کے صرف ایک طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان نے رافیل سمیت چھ بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان کے دعوے کو سی ڈی ایس نے کیا مسترد

پاکستان کے اس دعوے کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے مسترد کردیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگ کے دوران کچھ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔ جنرل چوہان کا کہنا تھا کہ جنگ کے ابتدائی مراحل میں نقصان ہوا لیکن مسلح افواج نے فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرتے ہوئے پاکستان پر دوبارہ حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے روپرٹ مرڈوک اور وال اسٹریٹ جرنل پر دائر کیا مقدمہ ، 10 ارب ڈالر ہرجانے کا کیامطالبہ، جیفری ایپسٹین سے جڑا ہے معاملہ

سی ڈی ایس نے کہا، ’’اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرے، بلکہ یہ ہے کہ انہیں کیوں گرائے گئے، کیا غلطیاں ہوئیں، یہی اہم ہے، تعداد اہم نہیں ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم

ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…

23 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

2 hours ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

2 hours ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

4 hours ago