حزب اللہ نے اپنے لیڈرحسن نصراللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حزب اللہ نے خود بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس کے لیڈر حسن نصراللہ اب ان کے درمیان نہیں ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی قیادت ہماری قربانیوں اورشہیدوں سے بھرے راستے میں دشمن کے مقابلے میں اعلیٰ ترین، مقدس ترین اور قیمتی ترین شہید کو، غزہ اورفلسطین کی حمایت کرنے اور لبنان اوراس کے عزم اور اپنے ثابت قدم اورمعززلوگوں کی حفاظت کے لئے اپنا جہاد جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے۔
حسن نصراللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حزب اللہ نے مزید کہا کہ مجاہدین اوراسلامی مزاحمت کے فاتح ہیروز کے لیے آپ شہید سید کی امانت ہیں۔ آپ حملے کے خلاف ناقابل تسخیرڈھال تھے۔ ہمارے قائدین اپنی عظمت، ان کے خیالات، احساسات، خطوط اور مقدس وژن کے ساتھ آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔
اسرائیل نے حملے کے بعد بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کوہلاک کردیا ہے۔ فوج نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ بیروت میں اپنے ہیڈکوارٹرمیں ایک میٹنگ کر رہے تھے، جب وہ ایک درست فضائی حملے میں مارے گئے۔ اس کے ساتھ دیگر کمانڈرجیسے سدرن فرنٹ کمانڈرعلی کرکی بھی حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ حسن نصراللہ کے خاتمہ سے ابھی ہدف ختم نہیں ہوا ہے۔ حزب اللہ کی قیادت کو نشانہ بنانے والے حملے کی منصوبہ بندی کافی عرصے سے کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Hassan Nasrallah Alive: حسن نصراللہ زندہ، لیکن منقطع ہوگیا ہے رابطہ، اسرائیلی حملے کے بعد حزب اللہ کا بڑا دعویٰ
32 سال کی عمرمیں سنبھالی تھی حزب اللہ کی کمان
حسن نصراللہ نے 1992 میں صرف 32 سال کی عمرمیں ہی حزب اللہ کی کمان سنبھال لی تھی۔ اس وقت تنظیم کو لبنان میں حکومت کا حصہ بھی بنایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ 2006 میں اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد حسن نصراللہ پوشیدہ ہوگئے تھے۔ ابھی حالیہ جنگ میں اسرائیل نے بیروت حملے میں انہیں جاں بحق کردیا۔ حزب اللہ کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد نصراللہ نے تنظیم کو کافی مضبوط کیا اوراپنی طاقت بڑھائی۔ دنیا کئی بڑی طاقتوں کے ساتھ اتحاد بھی کیا تھا۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…