انٹرٹینمنٹ

Remembering Tom Alter: ٹام آلٹر: نام اور شکل سے غیر ملکی، لیکن سچا ہندوستانی، اردو اتنی شاندار کہ…

نئی دہلی: بالی ووڈ کے انگریز کہلانے والے ٹام آلٹر کسی شناخت کے محتاج نہیں۔ لمبا قد، بلند آواز اور ‘پرنس چارمنگ’ کی شبیہ، ایسا ہی کچھ کردار ٹام آلٹر کا تھا۔ 1970 سے 2017 تک انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ اپنی شکل کی وجہ سے انہیں زیادہ تر برطانوی افسران یا غیر ملکی کرداروں کے رول ملے۔ کئی لوگوں کے لیے وہ ولن کے طور پر صرف انگریز افسر ہی ثابت ہوئے۔

ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، آسامی، ملیالم جیسی فلموں میں بھی انگریزی کرداروں کے لیے ٹام آلٹر کو کام دیا گیا۔ تقریباً چار دہائیوں پر محیط کیرئیر میں 100 سے زائد فلمیں کرنے والے ٹام کا شمار تھیٹر کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا انتقال 29 ستمبر 2017 کو کینسر کے باعث ہوا۔ ان کی برسی کے موقع پر آئیے اس اداکار کے کچھ ان کہے پہلوؤں کو یاد کرتے ہیں۔

ٹام آلٹر شکل سے پورے انگریز لگتے تھے۔ لیکن ان کی شکل کے برعکس، وہ ہندی بولنے میں اتنے اچھے تھے کہ انہیں ہندوستان کا برانڈ ایمبیسیڈر کہا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ اردو زبان بھی ان کی پہچان تھی۔ اردوکے ڈائیلاگ متاثرکن اور شاندار لب ولہجہ کے ساتھ اداکرتے تھے اور ان کا تلفظ بھی زبردست تھا، ادب اور شاعری سے بھی گہری دلچسپی رکھتے رہے۔

ٹام 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں اسپورٹس جرنلسٹ بھی رہے تھے۔ وہ پہلے صحافی تھے جنہوں نے سچن تندولکر کا ٹی وی پر انٹرویو کیا تھا، جب وہ کرکٹ میں قدم رکھنے والے تھے۔ وہ راجیش کھنہ کو اپنا آئیڈیل مانتے تھے اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ان کی فلم ’ارادھنا‘ دیکھ کر اداکار بننے کا فیصلہ کیا۔

ٹام آلٹر نے فلم چرس سے سینما میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلمیں کیں۔ جس میں کرانتی، گاندھی، عاشقی، ویر زارہ، شترنج کے کھلاڑی جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ ٹام الٹر نے اپنے کیرئر کے دوران ستیہ جیت رے سے لے کر شیام بینگل تک ہندستانی فلم انڈسٹری میں تقریباً چوٹی کے تمام ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا۔ 2008 میں، ٹام آلٹر کو ہندی سنیما میں ان کی شراکت کے لیے پدم شری سے نوازا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

2 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

3 hours ago