بیروت: حزب اللہ نے لبنان میں حملوں کے جواب میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے لبنان میں حملوں کے جواب میں گولان کی پہاڑیوں میں الزورا میں اسرائیلی توپ خانے کی پوزیشنوں پر درجنوں کتیوشا راکٹ فائر کیے۔ ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے لبنان سے اسرائیل کی طرف داغے گئے تقریباً 30 زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی نگرانی کی۔
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان پر متعدد حملوں کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں رات کے وقت کئی مقامات پر حملے کیے ہیں، جن میں ایتا الشعب، رب الثلاثین، العدووسیہ اور خیام شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ حملوں میں حزب اللہ کی ایک مشاہداتی پوسٹ اور راکٹ لانچر لے جانے والے ٹرک کو حزب اللہ کے دیگر مقامات کے علاوہ نشانہ بنایا گیا۔ تازہ ترین حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا ایک فوجی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں معمولی زخمی ہوا۔
جنوبی لبنان کے 90,000 سے زیادہ لوگ بے گھر
اکتوبر سے لے کر اب تک جنوبی لبنان کے 90,000 سے زیادہ باشندے اپنے گھروں اور گاؤں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے حماس کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔ حزب اللہ نے حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے۔ اس کے بعد سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
غزہ میں کم از کم 38,295 افراد ہلاک
بتا دیں کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 38,295 افراد ہلاک اور 88,241 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 بتائی جاتی ہے، اور درجنوں لوگ اب بھی غزہ میں قید ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…