بین الاقوامی

Israel-Gaza War: غزہ میں جلد ہوسکتا ہے جنگ بندی کا اعلان، قطر کی ثالثی سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بڑی خبر

اسرائیل اورحماس کے درمیان یرغمالیوں کو رہا کئے جانے سے متعلق معاہدہ آخری مرحلے میں ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق حماس کے سیاسی سربراہ اسمٰعیل ہانیہ نے ایک خطاب میں کہا کہ اسرائیل-حماس کے درمیان جاری جنگ اب جنگ بندی کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسمٰعیل ہانیہ نے کہا کہ اس نے قطرکو جنگ بندی سے متعلق تمام شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق، انسانی جنگ بندی ہونے کے عوض یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تمام فیصلے لئے جاچکے ہیں اورکچھ ہی دیرمیں اس کی پوری جانکاری بھی مل جائے گی۔ دراصل قطرکی ثالثی سے اسرائیل اورحماس کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ انسانی قتل وغارت گری کو روکا جاسکے۔ بہرحال یہ جنگ بندی ہونے کی صورتحال میں حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔

اسمٰعیل ہانیہ نے اپنے معاون کی طرف سے رائٹرزکوبھیجے گئے ایک بیان میں کہا، “حماس کے اہلکاراسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں اورگروپ نے قطری ثالثین کواپنا جواب پہنچا دیا ہے۔” حماس کے عہدیدارعزت الرشق نے منگل کے روزایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مذاکرات غزہ پٹی میں امداد کے داخلے کے انتظامات اور یرغمالیوں-قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لئے ایک عارضی جنگ بندی کے بارے میں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متوقع معاہدے میں یرغمال اسرائیلی خواتین اوربچوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی قابض فوج کی جیلوں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ عزت الرشق نے کہا کہ جنگ بندی کی تفصیلات کا اعلان قطری حکام کریں گے۔ حالانکہ ممکنہ معاہدے کی شرائط کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ملیں۔

ریڈ کراس ہوا سرگرام

نیوزایجنسی رائٹرس کے مطابق، یرغمالیوں کی رہائی میں تعاون دینے کے لئے ریڈ کراس کی انٹرنیشنل کونسل (آئی سی آرسی) کی صدرمرجانا اسپولزارک نے بھی حماس لیڈراسمٰعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے قطرکے افسران سے بھی الگ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سے ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی ہے اورجنگ بندی سے متعلق کبھی بھی اعلان ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کیا یہ بڑا دعویٰ

امریکی صدرجوبائیڈن نے حماس کی طرف سے یرغمالیوں کو رہا کئے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان اشارہ دیا ہے کہ یہ معاہدہ جلد ہی ہونے والا ہے۔ جوبائیڈن نے تھینکس گیونگ تقریب کوخطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کے در میان ایک عارضی معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت حماس کے ذریعہ یرغمال بنائے گئے بچوں اورخواتین کو رہا کیا جائے گا۔ اس کے عوض اسرائیل 5 دنوں کے لئے جنگ روک دے گا۔ جوبائیڈن سے جب سوال پوچھا گیا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ہونے کی خبرہے، اس پرانہوں نے کہا کہ ہاں یہ معاہدہ پورا ہونے کی دہلیزپرہے۔ اس کے ساتھ ہی مجھے پورا یقین ہے کہ یہ مکمل ہوگا۔

قطر کر رہا ہے معاہدے کی ثالثی

حالانکہ اب امریکی صدر جوبائیڈن نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ دونوں فریق کے درمیان معاہدے سے متعلق بات چل رہی ہے۔ اس معاہدے کی ثالثی قطر کر رہا ہے۔ قطر کے وزیراظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے معاہدے کی ثالثی کی ذمہ داری لی ہے۔  شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا ہے کہ معاہدے کی صرف خانہ پری باقی ہے۔ جلد ہی اسے مکمل کرلیا جائے گا اور پھراعلان کیا جائے گا۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago