بین الاقوامی

Hamas Israel War:قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس اور اسرائیل کے ساتھ جاری معاہدے میں ثالثی کی ذمہ داری قبول کی

Hamas Israel War: حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کی قیاس آرائیوں کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن نے عندیہ دیا ہے کہ یہ معاہدہ اب تکمیل کے قریب ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت حماس بچوں اور خواتین کو اپنی قید سے رہا کرے گا۔جس کے بدلے میں اسرائیل پانچ دنوں کے لیے جنگ روک دے گا۔

جو بائیڈن تھینکس گیونگ تقریب میں تقریر کر رہے تھے۔اسی دوران ایک رپورٹر نے حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا- کیا ایسی اطلاعات ہیں کہ معاہدہ مکمل ہونے کے قریب ہے؟ رپورٹر کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ ہاںمجھے ایسا یایقن ہے۔

اسرائیل نے کیا تھا انکار

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کو ایسے کسی بھی معاہدے سے انکار کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’گزشتہ دنوں میڈیا میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیے گئے کچھ معاہدوں کے حوالے سے غلط خبریں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ ہوا تو ہم اسے اسرائیلی عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اب اعتراف کیا ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔ ایک روز قبل وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا تھا کہ ’’ہم ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن ہم ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: فائنل میں شکست کے بعد پی ایم مودی ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم پہنچے، کھلاڑیوں کا بڑھایا حوصلہ

کیا قطر ثالثی کر رہا ہے؟

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے حماس اور اسرائیل کے ساتھ جاری معاہدے میں ثالثی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ آخری مراحل میں ہے، صرف معمولی رسمی کارروائیاں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے، بس کچھ چھوٹے اور چیلنجنگ عملی مسائل باقی ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

6 minutes ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

33 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

5 hours ago