بھارت ایکسپریس۔
اسرائیل-حماس جنگ پر وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن اورقطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، وحشیانہ اورافسوسناک حادثہ پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا، جس میں 100 سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی۔ ایک بیان میں وہائٹ ہاؤس نے لیڈران کے مشترکہ اظہارافسوس پرروشنی ڈالی اورجنگ بندی معاہدے پرانسانی امداد بڑھانے کی فوری ضرورت پرزور دیا۔ امریکی صدرجوبائیڈن اورقطری امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے شہری زندگی کے نقصان پرافسوس کا اظہارکیا اوراس بات پرمتفق ہوئے کہ یہ یہ واقعہ جلد ازجلد مذاکرات ختم کرنے اورانسانی امداد کی رفتارکووسعت دینے کی عجلت پرزوردیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس وقت تباہ کن افراتفری پھیل گئی، جب اسرائیلی فوجیوں نے خوراک ورسد کے لئے امدادی ٹرکوں کے ارد گرد جمع بھوکے فلسطینیوں پرفائرنگ کی۔ بات چیت کے دوران صدرجوبائیڈن اورامیرالثانی نے نہ صرف جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زوردیا بلکہ حماس کے زیرحراست باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پربھی بات کی۔ وہائٹ ہاؤس نے لکھا کہ وہ اس بات پرمتفق ہوئے کہ حماس کو اپنے یرغمالیوں کو بغیرکسی تاخیرکے رہا کرنا چاہئے۔ انہوں مزید کہا کہ لیڈران نے اس بات پرزور دیا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے نتائج میں غزہ میں کم ازکم 6 ہفتے کی مدت کے لئےفوری جنگ بندی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ امن کے اتنے طویل عرصے کو مزید پائیدار کیسے بنایا جا سکتا ہے۔
زخمیوں سے اظہارہمدردی
امریکی صدر جو بائیڈن اورقطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے بارے میں بھی بات کی اوریرغمالیوں کے معاہدے کے تحت جنگ بندی ان کوششوں کو فعال بنانے اورپورے غزہ میں ضرورت مند شہریوں تک امداد کویقینی بنانے میں کس طرح مدد کرے گی۔ اس کے ساتھ امریکی محکمہ خارجہ نے شمالی غزہ میں امدادی مقام پرہونے والے سانحے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔
اسرائیلی حکومت سے رابطہ
محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرنے ایک بریفنگ میں گزشتہ تقریباً پانچ ماہ کے دوران بے گناہ فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا اوراسرائیل کی جانب سے تحقیقات جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج صبح سے اسرائیلی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اورسمجھتے ہیں کہ تحقیقات جاری ہیں۔ محفوظ امداد کی فراہمی کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے میتھیوملرنے اسرائیل پرزوردیا کہ وہ مزید امداد کوغزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
104 افراد جاں بحق
ممکنہ عارضی جنگ بندی کی ضرورت پرروشنی ڈالتے ہوئے، میتھیوملرنے امداد کی ترسیل کو آسان بنانے میں اپنے کردار پرزوردیا۔ انہوں نے صدربائیڈن اورمصراورقطرکے رہنماؤں کے درمیان 24 گھنٹے جاری رہنے والی کوششوں کو نوٹ کیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق، یہ المناک واقعہ، جس کے نتیجے میں کم ازکم 104 ہلاکتیں ہوئیں اور760 سے زائد زخمی ہوئے، غزہ میں فوری بحران سے نمٹنے کے لئے کوششوں اورایک دیرپا حل کے لئے کام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، جومتاثرہ شہریوں کی فلاح و بہبود کویقینی بناتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
پیر (25 نومبر)، سرمائی اجلاس کے پہلے دن، حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک…
شیوسینا شندے گروپ کے سربراہ ایکناتھ شندے نے مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے…
نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…
سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…
جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو ہدایات جاری کی تھیں کہ 26 نومبر 1950…
Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…