فرانس نے شامی صدر بشار الاسد کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ عدالتی ذرائع اور مدعی نے بدھ کے روز بتایا کہ بشار الاسد کے خلاف وارنٹ کا اجرا 2013 میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف مشتبہ کیمیائی حملے کرنے کی پاداش میں ہوا ہے۔دعوی کے مطابق شامی صدر نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دے کر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ شامی حکومت نے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔یہ وارنٹ انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اگست 2013 میں دمشق کے نزدیک دوما قصبے اور مشرقی غوطہ کے علاقے میں کیمیائی حملوں کے نتیجے میں 1000سے زائد فراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق پیرس کی عدالت کا یونٹ سن 2021 سے کیمیائی حملوں کی تفتیش کر رہا ہے۔ فرانس دنیا بھر میں کہیں بھی ہونے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پردائرہ اختیار رکھنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ تفتیش ایک غیرسرکاری تنظیم سیریئن سینٹر فار میڈیا اینڈ فریڈم ایکسپریشن (ایس سی ایم)، وکلاء کی تنظیم اوپن سوسائٹی جسٹس انیشی ایٹیو(او ایس جے آئی) اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی کرنے والے ایک ادارے سیریئن آرکائیوکی جانب سے دائر کی گئی قانونی شکایتوں کے بعد ہوئی۔سینٹر کے ڈائریکٹر مازن درویش نے کہا کہ وارنٹ جاری کیا جانا “سن 2013کے حملوں کے متاثرین، ان کے اہل خانہ اور بچ جانے والوں کے لیے ایک نئی فتح ہے۔
اگست 2013میں شامی اپوزیشن کے کارکنوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جن میں مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملوں کے اثرات دکھائے گئے تھے۔ ان ویڈیوز میں زمین پر پڑی درجنوں لاشوں کی تصویریں بھی شامل تھیں، جن میں سے بیشتر بچوں کی تھیں۔ان مناظر کی وجہ سے عالمی غم و غصے اور مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بعد میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ ان حملوں میں سارین گیس کا استعمال کیا گیا تھا۔شام نے سن 2013میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے متعلق تنظیم، او پی سی ڈبلیو، میں شمولیت اختیار کی اور اپنے تمام کیمیائی ہتھیاروں کو ترک کرنے پر اتفاق کیا تھا۔او پی سی ڈبلیونے اس کے بعد سے خانہ جنگی کے دوران دمشق کو متعدد کیمیائی حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔شامی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ بعدمیں جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی شام کے خلا ف قانونی کارروائیوں کا آغاز ہوا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…