امریکہ میں ایک طرف کواڈ سربراہی اجلاس کا انعقاد ہورہا ہے وہیں دوسری طرف فائرنگ کا بھی واقعہ پیش آیا ہے۔ خبر ہے کہ الاباما کے برمنگھم میں ہفتے کو دیر گئے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس نے کہا کہ افسران نے ایک بڑی فائرنگ کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کیا۔ برمنگھم پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “افسران متعدد افراد کو گولی مارے جانے والی جگہ پر موجود ہیں جن میں ممکنہ طور پر متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ شہر کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ علاقے میں پیش آیاہے۔اس حادثے میں اب تک کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے البتہ امریکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اس فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ رات 11 بجے کے قریب ہوئی۔
ہفتہ کی رات مصروف فائیو پوائنٹس ساؤتھ ایریا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چار میں سے تین متاثرین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ چوتھا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفتیش کاروں نے کہا کہ انہوں نے کوئی گرفتاری نہیں کی ہےاور یقین ہے کہ متعدد شوٹر تھے۔ اس معاملے کی تیزی سے تحقیق کی جارہی ہےا ور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آخر اس کے پیچھے کون ہے اور وجہ کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ذرائع نے بھارت ایکسپریس کے ساتھ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں تفصیلات…
IGNITE STEM PASSION: انڈین ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (IDF) پروگرام کا اہتمام کرے گا "IGNITE STEM PASSION:…
ڈی ای او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کا اکثر جواب دیا جاتا…
فچ ریٹنگز نے کہا کہ 2025 تک ہندوستان کی مستحکم جی ڈی پی ترقی کا…
مہا کمبھ 2025 کا آغاز 13 جنوری کو ہوا، جب 1.7 کروڑ عقیدت مندوں نے…
مسلم راشٹریہ منچ نے اس تقریب کے ذریعہ یہ پیغام دیا کہ خدمت ہی سچا…