اسپورٹس

IND vs BA: روی چندرن ایشون کا چنئی میں بڑا کارنامہ، ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لینے والے سب سےعمر دراز گیند باز بنے

ہندوستانی ٹیم نے چنئی ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی ہے۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے 280 رنز سے شاندار جیت درج کی۔ دوسری اننگز میں ہندوستان کی جانب سے روی اشون سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ روی اشون نے 21 اوورز میں 88 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح روی اشون ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کے لیے 5 وکٹیں لینے والے سب سے معمر گیند باز بن گئے ہیں۔

روی اشون نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ وہیں بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں روی اشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل، یہ چوتھا موقع ہے کہ روی اشون نے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے علاوہ 5 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ روی اشون ایک ہی ٹیسٹ میں سنچری اور ایک وکٹ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر ایان بوتھم پہلے نمبر پر ہیں۔

ایان بوتھم یہ کارنامہ 5 مرتبہ ریکارڈ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈ گیری سوبرز، پاکستان کے مشتاق محمد، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور بھارت کے رویندر جڈیجہ دو دو بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ روی اشون نے پہلی اننگز میں 133 گیندوں میں 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ روی اشون بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے۔ لیکن اس آف اسپنر نے دوسری اننگز میں شاندار واپسی کی۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں روی اشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Hezbollah targeted Israeli base near Haifa: حزب اللہ نے اسرائیل کے 400 حملےکا ایک ساتھ لیا بدلا،اسرائیلی فوجی تنصیبات پر کردی راکٹ کی برسات

اسرائیلی فوج کے مطابق راکٹوں سے حیفہ کے قریب عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی کاروں…

10 mins ago

Four Dead, Dozens Injured In Mass Shooting: امریکہ میں زبردست فائرنگ، چار افراد ہلاک، ایک درجن سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر

ہفتہ کی رات مصروف فائیو پوائنٹس ساؤتھ ایریا میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔اطلاعات کے…

3 hours ago

Arvind Kejriwal News: اروند کیجریوال جلد خالی کریں گے دہلی کی 6 فلیگ روڈ رہائش گاہ، اب کہاں ہوگا نیا آشیانہ؟

عام آدمی پارٹی رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ کمیشن کے قواعد کے مطابق…

3 hours ago