جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما 29 مئی کو ہونے والے ملک کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے کیونکہ انہیں ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے امیدوار کے طور پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن (آئی ای سی) نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہاں بتاتے چلیں کہ2021 میں، زوما کو جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت نے انکوائری کمیشن کی سماعت کو درمیان میں چھوڑنے پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
زوما کو ان کی پارٹی ‘افریقن نیشنل کانگریس’ (ANC) نے 2018 میں برطرف کر دیا تھا۔ خود ساختہ جلاوطن گپتا خاندان سے زوما کی مبینہ قربت پر عوامی غصہ بہت زیادہ تھا، جس کے بعد ہی اے این سی نے زوما کو پارٹی سے نکالنے کا قدم اٹھایا۔ گپتا خاندان پر اربوں مالیت کے Eskom جیسے سرکاری اداروں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ یہ ادارے اب مالی بحران کا شکار ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنی ‘ایسکوم’ ملک کی ضروریات پوری نہیں کر پا رہی ہے اور ریل ٹرانسپورٹ بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پرعرب امریکیوں کا انتباہ، جوبائیڈن نے عرب شہریوں کے درد سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ
IEC نے کہا کہ زوما کو ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔IEC کے صدر موسوتو موئپیا(Mosotho Moepya) نے کہا، “ہم سب متفق ہیں۔ یہ ایسے معاملات نہیں ہیں جن سے ہم انفرادی طور پر نمٹتے ہیں۔ یہاں ہم قانون کی ایک شق کی بات کر رہے ہیں جس کے خلاف اعتراض بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔ موئپیا نے کہا کہ زوما کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 2 اپریل تک کا وقت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…
انڈین فیسٹیول 2026: فلیپ کارٹ بگ بلین ڈیز اور ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول سیل شروع…
انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے چیئرمین، 51 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی آف انڈین مسلمز کے…
سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے دو روزہ دورے کے دوران بھاگوت کتھا…