بین الاقوامی

Former Indian Army officer killed in Gaza: غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، یواین میں کام کرنے والے سابق بھارتی فوجی افسر کی ہوئی ہلاک، انٹونیو گٹیرس نے کیا افسوس کا اظہار

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک ریٹائرڈ ہندوستانی کرنل غزہ کے شہر رفح میں حملے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد یہ اقوام متحدہ کے کسی بین الاقوامی ملازم کی ہلاکت کا پہلا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔

2022 میں ہندوستانی فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے کرنل ویبھو انل کالے دو ماہ قبل اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ اور سلامتی (DSS) میں سیکورٹی کوآرڈینیشن آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے ہندوستانی فوج میں 11 جموں و کشمیر رائفلز میں خدمات انجام دی تھیں۔

اقوام متحدہ کی گاڑی میں رفح میں موجود یورپی اسپتال جاتے ہوئے اس واقعے میںDSS کا ایک دوسرا ملازم زخمی ہو گیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ و سلامتی (DSS) کے ایک ملازم کی موت اور DSS کے دوسرے ملازم کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹونیو گٹیرس نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ گٹیرس نے اپنی جان سے ہاتھ دھونے والے ملازم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رفح پرحملے کے بعد بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوپائے گا اسرائیل، کس نے کی یہ پیشین گوئی؟،

بیان میں کہا گیا ہے کہ “غزہ میں تنازعہ نہ صرف عام شہریوں پر بلکہ انسانی امداد کے کارکنوں پر بھی بہت زیادہ اثر ڈال رہا ہے۔” سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان-ایران کے اس فیصلے سے چین اور پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا،سفارتی سطح پر ملی بڑی کامیاب

گٹیرس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، ‘ہمارے ایک ساتھی کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔’ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے 190 سے زائد ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

11 mins ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago