بین الاقوامی

S Jaishankar On UN: ‘اقوام متحدہ ہمیں نہ سکھائے کہ انتخابات منصفانہ کیسے ہونے چاہئے’، کیجریوال کے تذکرے پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ردعمل

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات (4 اپریل 2024) کو ہندوستان کے انتخابات پر اقوام متحدہ  کے ایک سینئر عہدیدار کے تبصروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ملک میں انتخابات کیسے آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہ تبصرہ اقوام متحدہ کے ترجمان کے بیان سے متعلق ایک سوال پر کیا، جس میں ترجمان نے کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ہندوستان میں لوگوں کے سیاسی اور شہری حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ ہر کوئی آزادانہ اور منصفانہ ماحول میں ووٹ ڈال سکے گا۔

جے شنکر، جو لوک سبھا انتخابات میں اپنے کابینہ کے ساتھی اور بی جے پی کے امیدوار راجیو چندر شیکھر کے لیے مہم چلانے کے لیے ترواننت پورم میں تھے، نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکار نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک غیر معمولی اہمیت کے حامل سوال کے جواب میں ہندوستانی انتخابات پر تبصرہ کیا تھا۔

ایس جے شنکر نے کیا کہا؟

جے شنکر نے کہا، “اقوام متحدہ کو ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہمارے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے چاہئیں۔ ہندوستان کے لوگ میرے ساتھ ہیں۔ ہندوستانی عوام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ تو، اس کے بارے میں فکر نے کریں۔

اقوام متحدہ نے کیا کہا؟

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک سے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور اپوزیشن پارٹی کے بینک اکاؤنٹس ‘منجمد’ کیے جانے کے تناظر میں آئندہ عام انتخابات سے قبل ہندوستان میں سیاسی سرگرمیوں کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تبصرہ کیا۔ دراصل، عام آدمی پارٹی  کے قومی کنوینر کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

33 minutes ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

1 hour ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

2 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

4 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago