بین الاقوامی

US Iran Ceasefire Peace Talks In Islamabad: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، پہلے شہباز شریف سے ملاقات، پھر ایران سے مذاکرات

نئی دہلی َامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد   گیا ہے، جہاں خطے کی صورتحال اور ایران کے ساتھ اہم مذاکرات پر بات چیت کی جائے گی۔ امریکی وفد کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار نے کیا۔ وفد نور خان ائیر بیس پر اترا، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرینا     ہوٹل  پہنچایا گیا۔اطلاعات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی اہم بات چیت میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود پہلے الگ الگ پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، جس کے بعد ایران اور امریکہ کے وفود آمنے سامنے مذاکرات کریں گے۔

ایرانی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات

اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد جلد ہی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں مذاکرات کے ایجنڈے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایرانی وفد کی ملاقات پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر سے بھی ہو چکی ہے، جس میں علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔

لبنان میں اسرائیلی حملہ

دریں اثنا، جنوبی لبنان میں ایک بجلی گھر پر اسریئیل کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس واقعے نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی

دی وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پہلے ہی جنگی طیارے اور حملہ آور طیارے مغربی ایشیا میں تعینات کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ 82ویں ائیر بور ن ڈویژن  کے تقریباً 1500 سے 2000 فوجیوں کو آئندہ چند دنوں میں مشرق وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہونے والی یہ ملاقات خطے کی موجودہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی یہ بات چیت کس حد تک کامیاب رہتی ہے اور آیا اس سے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی آ سکے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Football Player Kajra Murmu Dies: فٹبال میدان میں خوفناک حادثہ! میچ کے دوران ٹکر سے بے ہوش ہوا کھلاڑی، علاج کے دوران موت

بوکارو میں میچ کے دوران 37 سالہ کھلاڑی کجرا مرمو دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے…

38 minutes ago

Rahul Gandhi Attacks BJP: گیانیش کمار کو پہلے امپائر بنایا، پھر ’میچ فکسنگ‘ کی ذمہ داری بھی دے دی؟ راہل گاندھی کا بی جے پی پر حملہ

کیرالہ کے سابق چیف سیکریٹری جیجی تھامسن کے دعوے کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل…

43 minutes ago

Kunal Ghosh Car Attack: ’مجھے واپس لوٹنے کے لیے کہا جا رہا تھا‘، ٹی ایم سی رکن اسمبلی کونال گھوش کی گاڑی پر حملہ، ممتا بنرجی نے کی مذمت

سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مجوزہ عوامی ریلی سے قبل سیاسی کشیدگی دیکھنے کو…

53 minutes ago

Uttar Pradesh Heavy Rain: یوپی میں 50 گھنٹے سے طوفانی بارش کا قہر، 17 افراد جاں بحق، 32 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں آندھی اور بارش نے کئی برسوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔…

1 hour ago

CEC Gyanesh Kumar EC Meeting: تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن کی اہم میٹنگ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے ساتھ دونوں کمشنر بھی شریک

چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے متعلق جاری تنازع کے درمیان الیکشن کمیشن نے…

2 hours ago