قومی

PM Modi Bengal Rally: وزیر اعظم نریندر مودی آج  بنگال میں تین بڑی ریلیوں سے کریں گے خطاب، شام کو سلی گڑی میں میگا روڈ شو کی تیاری

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آئندہ مراحل سے قبل نریندر مودی آج ہفتہ کے روز ریاست میں تین بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔  بھارتیہ جنتا پارٹی نے 23 اور 29 اپریل کو ہونے والے ووٹنگ مرحلوں سے پہلے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے، اور وزیراعظم نریندرمودی  کا یہ دورہ پارٹی کے “وجے سنکلپ” مہم کو نئی رفتار دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی آج دوپہر سے شام تک مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اور ممتا بنرجی کی حکومت پر سیاسی حملے کرتے ہوئے بدعنوانی، دراندازی اور قانون و نظم کے مسائل کو اہم انتخابی ایشو بنائیں گے۔ پارٹی قیادت کو امید ہے کہ وزیراعظم  مودی کی ریلیاں ووٹروں کو متاثر کریں گی اور پارٹی کارکنان میں نیا جوش پیدا کریں گی۔

وزیر اعظم مودی  کا آج کا انتخابی شیڈول

طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم اپنے دن کی شروعات کٹوا میں “وجےسنکلپ سبھا” سے کریں گے۔ اس کے بعد وہ جنگی پور پہنچیں گے، جہاں دوپہر 1:45 بجے ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔دن کی آخری انتخابی ریلی دوپہر 3:45 بجے بلور گھاٹ میں منعقد ہوگی۔ ان جلسوں کے بعد وزیر اعظم کے سلی گوڑی پہنچنے کا امکان ہے، جہاں وہ قیام کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کو سلی گڑی میں ایک عظیم الشان روڈ شو کے ذریعے شمالی بنگال میں پارٹی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

دراندازی اور قانون و نظم کے مسائل پر حملہ متوقع

اس سے قبل 9 اپریل کو ہونے والی ریلیوں میں وزیراعظم مودی نے ممتا حکومت پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو دراندازوں کو بسانے میں مدد دینے والوں کی نشاندہی کے لیے خصوصی تحقیقات کرائی جائیں گی۔وزیر اعظم  مودی نے ریاست میں قانون و نظم کی صورتحال پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مغربی بنگال میں کچے بم بنانا “گھریلو صنعت” بن چکا ہے اور مجرموں کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آج کی ریلیوں میں بھی یہ مسائل نمایاں طور پر اٹھائے جائیں گے۔

بنگال فتح کے لیے بی جے پی کی آخری کوشش

وزیر اعظم  مودی کی یہ ریلیاں بی جے پی کی وسیع انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کے تحت وہ پورے انتخابی عمل کے دوران تقریباً 14 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے لیے 23 اور 29 اپریل کے مراحل نہایت اہم مانے جا رہے ہیں، اسی لیے وزیر اعظم  مودی خود میدان میں اتر کر کارکنان میں جوش بھرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی جے پی بدعنوانی، روزگار، خواتین کی سلامتی اور ترقی جیسے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ مغربی بنگال میں “آشول پوری بورٹن ” یعنی حقیقی تبدیلی لانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اب تمام نظریں وزیر اعظم مودی کی آج کی ریلیوں اور آنے والے روڈ شو پر مرکوز ہیں، جو انتخابی ماحول کو مزید گرم کر سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

13 minutes ago

Relief For Small Traders: چھوٹے تاجروں کے لیے دیوالی سے پہلے خوشخبری! جی ایس ٹی رجسٹریشن سے ریفنڈ تک آسان ہو سکتے ہیں قواعد

جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں چھوٹے اور کم خطرے والے کاروباروں کے لیے…

48 minutes ago

Modi 25 Years Public Life: پی ایم مودی کے 25 سالہ عوامی سفر کو وقف خدمت ہفتہ شروع، پٹیالہ میں 400 ضرورت مند خاندانوں کو راشن

وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی سفر اور ان کی سالگرہ کے موقع…

2 hours ago

Montana Governor praises Modi’s leadership: ’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت دنیا کے لیے مثال‘، امریکی گورنر نے کی بھرپور ستائش

بھارت کے دورے پر آئے امریکی ریاست مونٹانا کے گورنر گریگ جین فورٹے نے وزیر…

2 hours ago