عظیم سماجی مصلح، محروم طبقات کی آواز اور سماجی انصاف کے علمبردار مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی 200ویں جینتی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پورا ملک ان کی سماجی برابری، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ملک کی اعلیٰ قیادت نے مہاتما پھولے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر صدر دروپدی مرمو، لو ک سبھا کے اسپیکراوم برلااور نریندر مودی سمیت متعدد مرکزی لیڈروں نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، مرکزی وزیر جے پی نڈا، ارجن میگھوال اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نارائن بھی موجود رہے۔تمام لیڈروں نے مہاتما پھولے کی تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی مساوات کے لیے تاریخی خدمات کو یاد کیا اور ان کے نظریات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر وریندر کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مہاتما جیوتی راؤ پھولے کی 200ویں جینتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر اس موقع کو پورے ملک میں شاندار انداز میں منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ویرندر کمار نے مزید کہا کہ جس دور میں تعلیم صرف چند طبقات تک محدود تھی اور بیٹیوں کو تعلیم سے محروم رکھا جاتا تھا، اس وقت مہاتما پھولے نے سب کے لیے تعلیم کی بات کی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ ساوتری بائی پھولےکے ساتھ مل کر ملک کا پہلا لڑکیوں کا اسکول قائم کیا۔ اس اقدام پر انہیں سخت سماجی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، مگر انہوں نے تعلیم کے فروغ کا مشن جاری رکھا۔
مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ مہاتما پھولے نے ستیہ شودھک سماج کی بنیاد رکھی، جس کا مقصد سماجی برابری اور سچائی کا فروغ تھا۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم کو فروغ دیا اور ساوتری بائی پھولے کو تعلیم حاصل کرنے اور اسکول قائم کرنے میں مکمل حمایت فراہم کی۔لیڈروں نے کہا کہ 200 سال گزرنے کے باوجود مہاتما جیوتی راؤ پھولے اور ساوتری بائی پھولے کی جلائی ہوئی مشعل آج بھی سماجی انقلاب کی صورت میں روشن ہے۔ ملک بھر میں ان کی جینتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ان کے نظریات نئی نسل کو متاثر کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
من کی بات‘ کی 138ویں قسط میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج 27…
’سریلا سفر-30‘ کے ذریعے بالی ووڈ کی ان میلوڈیز کو یاد کیا جاتا ہے جو…
دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…
اپنے امریکہ کے دورے کو یاد کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے…
انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…
بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…