امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے اہم مشن آرٹیمس II نے تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس مشن میں شامل چاروں خلا باز تقریباً 10 دن کی تاریخی خلائی مہم مکمل کرنے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آ گئے۔ خلابازوں میں ریڈوائزن مین، وکٹر گلور ، کرسٹینا کوچ اور جیریمی شامل تھے، جو چاند کے گرد سفر کے بعد کامیابی کے ساتھ زمین پر اترے۔ یہ تاریخی واپسی بحرالکاہل میں سان ڈیاگو کے ساحل کے قریب ہوئی۔ اورین خلائی جہازنے زمین کے ماحول میں داخل ہونے کے بعد اپنے جدید پیراشوٹ نظام کے ذریعے سمندرمیں محفوظ لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد ریکوری ٹیم موقع پر پہنچی اور مکمل حفاظتی عمل کے بعد چاروں خلابازوں کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں مزید طبی معائنے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
چاند کے گرد 10 دن کا تاریخی سفر
ناسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ “ریڈ، وکٹر، کرسٹینا اور جیریمی کو خوش آمدید! آرٹیمس II کے خلاباز رات 8:07 بجے (ای ٹی) بحفاظت سمندر میں اتر گئے اور اس کے ساتھ ہی ان کا 10 دن کا تاریخی خلائی سفر مکمل ہوگیا۔”ناسا کے مطابق، لینڈنگ کے دوران اورین خلائی جہاز کے مرکزی پیراشوٹ کامیابی سے کھلے۔ اس خلائی جہاز میں مجموعی طور پر 11 پیراشوٹ کا نظام موجود ہے، جو تقریباً 300 میل فی گھنٹہ کی رفتار کو کم کرکے تقریباً 20 میل فی گھنٹہ تک لے آتا ہے، تاکہ محفوظ لینڈنگ ممکن ہو سکے۔ زمین پر واپسی سے پہلے ناسا نے بتایا تھا کہ خلانورد تقریباً 6 لاکھ 90 ہزار میل کا طویل سفر مکمل کرکے زمین کے قریب پہنچے تھے۔
اپولو 13 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اس مشن کے دوران خلا باروں نے زمین سے تقریباً 248,655 میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ خلائی سفر کے دوران وہ اپنے سب سے دور مقام پر تقریباً 252,756 میل تک پہنچے۔ اس طرح انہوں نے اپالو 13 کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جو کئی دہائیوں سے قائم تھا۔ماہرین کے مطابق آرٹیمس II مشن مستقبل میں انسانوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کی تیاری کا اہم مرحلہ ہے۔ اس کامیابی کو نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لیے خلائی تحقیق میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ اس مشن کے نتائج آئندہ مشنز، خاص طور پر انسانوں کی چاند پر دوبارہ لینڈنگ اور مستقبل میں مریخ مشن کی تیاری میں اہم کردار ادا کریں گے۔آرٹیمس II کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ خلائی تحقیق کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، جہاں انسان چاند سے آگے گہرے خلا کی جانب قدم بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…
ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے دہلی پولیس پارک اور اس کے آس پاس…
گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین دونوں نے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے…