بین الاقوامی

Emirs of Kuwait, Qatar accept invitation to visit Pakistan: مسلم ممالک بن رہے ہیں بحران زدہ پاکستان کا سہارا، کویت اور قطر کے امیر کریں گے اسلام آباد کا دورہ

سفارتی محاذ پرپڑوسی ملک  پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ پیش رفت میں امیر کویت اور امیر قطر نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔پاکستانی خبررساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں کویت اور قطر کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو امیرشیخ مشعل الحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا، خط میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔دوسری جانب قطر کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا، جس میں امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفیروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔کویتی سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد کا خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے۔

قطرکے سفیر نے بھی وزیراعظم کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا اور اس میں بھی امیر قطر نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا۔حالانکہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کب پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس دوران پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو دارالحکومتوں کے درمیان وفود کے تبادلے کے ساتھ امیر قطر کے دورے کی تیاری شروع کرنی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعلیٰ سطح کا دورہ نتیجہ خیز اور کامیاب ہو اور اس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra News: مہاراشٹرا میں 29 ستمبر کو 11200 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم

وزیر اعظم بڈکن انڈسٹریل علاقے کو قوم کے نام وقف کریں گے، جو کہ حکومت…

5 hours ago

Shahi Eidgah Case: پولیس، ایم سی ڈی، ڈی ڈی اے عیدگاہ کمیٹی اور عوام کی میٹنگ، جانئے شاہی عیدگاہ کیس میں کیا ہوا فیصلہ

مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے کہا کہ وہ رانی لکشمی بائی کی مورتی کی مخالفت…

5 hours ago

Waqf Amendment Bill 2024: ایڈوکیٹ شاہدعلی کا مسلم راشٹریہ منچ پر بڑا حملہ، MRM کو بتایا منافق

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شاہد علی ایڈوکیٹ نے مسلم راشٹریہ منچ اور آرایس ایس…

6 hours ago

World Peace Summits :ایچ ڈبلیو پی ایل نے نئی دہلی میں عالمی امن سمٹ کی 10ویں سالگرہ منائی

امن سربراہی اجلاس کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں ہندوستان کی تمام…

6 hours ago